آسٹریلیانے ویسٹ انڈیز کو ہرایا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بریٹ لی کی شاندار بالنگ کی بدولت آسٹریلیا نے وی بی سیریز کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو تہتر رنز سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں دو سو انہتر رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے سائمن کاٹیچ نے چھہتر، جیسن گلیسپی نے چوالیس، بریٹ لی نے اڑتیس، وکٹ کیپر ہاڈن نے بتیس اور اینڈریو سِمنڈ نے اکتیس رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے پیڈرو کولنز نے دس اوور میں تینتالیس رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ براوو نے دو وکٹیں لیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم ایک سو چھیانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے چندرپال نے پچپن جبکہ ساروان نے انتالیس اور برائن لارا انتیس رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی ٹیم: میتھو ہیڈن، ایم کلارک، رکی پونٹنگ (کپتان)، ڈیرن لیہمن، سایمنڈز ، ایس کاٹیج ، بریٹ لی، بریڈ ہاگ ، بریڈ ہیڈن،جیسن گلسپی اور گلین میگرا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم :کرس گیل، ویول ہائنڈز، رمیش ساروان، برائن لارا(کپتان)، چندرپال، ایم این سیمویل، رکارڈو پاول، سی او براؤن، آئی بریڈشا، مروِن ڈلون، پی ٹی کالنز۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||