پاکستان ویسٹ انڈیز سے جیت گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے سہ فریقی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے دو سو تہتر کے جواب میں مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر سینتالیس اوور میں پورا کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ پاکستان کی طرف سے وکٹ کیپر کامران اکمل نے سلمان بٹ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور سنچری بنائی۔ وہ ایک سو پچیس گیندوں پر ایک سو چوبیس رنا بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان انضمام الحق نے اکیاون گیندوں پر باسٹھ رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔شعیب ملک نے ساٹھ گیندوں پر ساٹھ رن بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے اووپنر کرِس گیل نے بیاسی اور رمیش ساروان نے تہتر رن بنائے۔ کپتان برائن لارا تیس گیندوں پر انتالیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان ویسٹ انڈیز |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||