آسٹریلیا: چار وکٹوں سے جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا نے وی بی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دی ہے۔ آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے پینتالیس اوورز میں 253 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ آسٹریلیا کی اننگز کی خاص بات مائیکل کلارک کا شاندار کھیل تھا۔ انہوں نے ننانوے گیندوں پر ایک چھکے اور بارہ چوکوں کی مدد سے ستانوے رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے دوسرے قابل ذکر بیٹسمین لہمین رہے جنہوں نے کھیل کے آخری مراحل میں ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے انچاس رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے عبدالرزاق نے دو جبکہ رانا نویدالحسن، اظہر محمود، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میچ کے دوران بارش ہو گئی اور کچھ دیر کے لیے کھیل روکنا پڑا۔ جب کھیل شروع ہوا تو تاخیر کے باعث میچ کو 45 اوورز تک محدود کرنا پڑا۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنے مقررہ 50 اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی طرف سے میچ کے آخری اوورز میں شاہد آفریدی نے اپنے روایتی کھیل کا مظاہرہ کیا اور دھواں دار بیٹنگ کی۔ انہوں نے چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 26 گیندوں پر 56 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے دیگر نمایاں بیٹسمین کپتان انضمام الحق اور اوپنر سلمان بٹ رہے۔ انضمام الحق نے چونسٹھ گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے اڑسٹھ رنز بنائے جبکہ سلمان بٹ نے آٹھ چوکوں کی مدد سے اکسٹھ قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔ یوسف یوحنا نے اکتیس اور شعیب ملک نے تیس رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو بہتر بنایا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سیریز کا اگلا میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین بدھ کو ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم: سلمان بٹ، کامران اکمل (وکٹ کیپر)، محمد حفیظ، شعیب ملک، انضمام الحق (کپتان)، یوسف یوحنا، عبدالرزاق، شاہد آفریدی، شاہد آفریدی، اظہر محمود، شعیب اختر، نوید الحسن۔ آسٹریلیا کی ٹیم: ایس ایم کیٹچ، ایم جے کلارک، رکی پونٹنگ (کپتان)، ڈیمیئن مارٹن، ڈیرن لیہمن، سیمنڈز، ہیڈن (ہیڈن)، ہوگ، بریٹ لی، کیسپروچ، گلین میکگرا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||