BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 January, 2005, 11:40 GMT 16:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گلگرسٹ پاکستان میچ سے آؤٹ
شیعب اختر
شعیب اختر کو سپیڈ کی بجائے لائن اور لینتھ پرتوجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اتوار کو شروع ہونے میچ میں آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلگرسٹ اور فاسٹ بولر جیسن گلسپی پاکستان کے خلاف ورلڈ سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 116 رنز سے شکست دے دی ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے جن کا اس میچ میں کھیلنا ابھی مشکوک ہے، کہا ہے کہ انہیں اپنے فاسٹ بولر شعیب اختر سے امید ہے کہ سپیڈ سے زیادہ لائن اور لینتھ پر بولنگ کرنے پر توجہ دیں گے۔

انضمام الحق نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ شعیب اختر دنیا کے تیز ترین بولر ہیں اور وہ آسٹریلیا کے بریٹ لی سے سپیڈ کےمقابلے میں شریک نہیں ہیں اور اپنی ٹیم کے لیے لائن اور لینتھ پر توجہ دیں گے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلگرسٹ ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن آسٹریلیا کے فزیو کے مطابق ان کی تکلیف زیادہ نہیں ہے اور وہ اگلے میچ کے لیے فٹ ہوں گے۔

ایڈم گلگرسٹ کی جگہ بریڈ ہیڈن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بریڈ ہیڈن نے آسٹریلیا اے کی طرف پاکستان کے خلاف ایک سو انتیس رنز بنائے تھے۔

جیسن گلسپی کو بھی پٹھے کی معمولی تکلیف ہے لیکن آسٹریلیا کی ٹیم کو کسی کمی کا سامنا نہیں ہوگا کیونکہ گلین میگرا جو پچھلے میچ میں نہیں کھیل سکے تھے اس میچ میں کھیلیں گے۔

پاکستان نے آل رونڈر محمد حفیظ ، اظہر محمود اور اوپنر توفیق عمر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ریکارڈ اچھا نہیں ہے اور حال ہی میں کھیلے جانے والے سات میچوں میں چھ ہارے ہیں اور ایک برابر رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد