پاکستان پھر ہار گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو نو وکٹوں سے ہرا کر سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔ سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 325 رنز پر آؤٹ ہو گئی ہے اور اس طرح آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 62 رنز کا ٹارگٹ ملا تھا جو اس نے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کے مِک گِل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے مجموعی طور پر آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ پاکستان کی طرف سے دانش کنیریا نے بھی آٹھ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ آسٹریلیا نے تین میچوں کی یہ سیریز صفر تین سے جیت لی ہے۔ میچ کے چوتھے روز آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی یاسر حمید ہیں جو شین وارن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی یوسف یوحنا تھا جو تیس رنز بنا کر میکگل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ یوحنا کے آؤٹ ہونے کے بعد یونس خان بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 44 رنز بنا کر شین واٹسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ شاہد آفریدی اور عاصم کمال نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 74 رنز کا اضافہ کی۔ شاہد آفریدی 46 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں تیزی سے گرنا شروع ہو گئی اور کامران اکمل، نویدالحسن، شعیب اختر اور دانش کنیریا سکور میں کوئی قابل ذکر اضافہ کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم عاصم کمال اور محمد آصف نے آخری وکٹ کی شراکت میں 55 رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی عاصم کمال تھے جو 87 رنز بنا کر جیسن گلیسپی کی گیند کر رکی پونٹنگ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز پانچ سو اڑسٹھ رن پر ختم ہوئی تھی اور پاکستان نے دو سو چونسٹھ رن کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا۔ میچ کے تیسرے روز پاکستان کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سلمان بٹ تھے جو اکیس رن پر میکگل کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی خاص بات کپتان رکی پونٹنگ کی ڈبل سنچری اور وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کی سنچری تھی۔ سڈنی ٹیسٹ میں سنچری کے بعد ایڈم گلکرسٹ دنیا میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے سپنر دانش کنیریا نے سات کھلاڑی آؤٹ کیے اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سو وکٹیں مکمل کر لیں۔ منگل کے روز جب بارش کی وجہ سے کھیل دیر سے شروع ہوا تو آسٹریلوی ٹیم کے کپتان رِکی پونٹنگ نے 155 جبکہ گلکرسٹ 35 رن پر کھیل کا آغاز کیا۔ اس سے پہلے مائیکل کلارک 35 رنز بنا کر دانش کنیریا کی بال پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ اس سے پہلے پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ انضمام الحق کی غیر موجودگی میں یوسف یوحنا ہی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں۔ عمران فرحت، محمد سمیع، شعیب ملک اور عبدالرزاق کی جگہ عاصم کمال، شاہد آفریدی، نویدالحسن اور محمد آصف کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ آسٹریلیا نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور لہمین اور کیسپرووچ کی جگہ شین واٹسن اور سٹیورٹ میکگل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ پاکستان: سلمان بٹ، یاسر حمید، یونس خان، یوسف یوحنا، عاصم کمال، شاہد آفریدی، کامران اکمل، نویدالحسن رانا، شعیب اختر، دانش کنیریا اور محمد آصف۔ آسٹریلیا: جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ، ڈیمیئل مارٹن، مائیکل کلارک، شین واٹسن، گلکرائسٹ، شین وارن، جیسن گلیسپی، سٹیورٹ میکگِل اور گلین میگرا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||