نئی گیند سے زیادہ مؤثر ہوں: شعیب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فیصل آباد ٹیسٹ میں سری لنکا کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کی شاندار کارکردگی پر شعیب اختر کی خوشی چھپائے نہیں چھپ رہی تھی۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جب ان سے ان کی پرفارمنس کے بارے میں اپوچھا گیا تو انہوں نے بولنگ کے بجائے اپنی بیٹنگ سے بات شروع کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ محمد سمیع کے ساتھ پاکستانی ٹیم کو جتنے زیادہ رنز کی سبقت دلاسکیں اچھا ہوگا۔ جب ان سے بولنگ پر بات کی گئی تو گفتگو نئی گیند پر آگئی جس کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں بہت کچھ لکھا جاچکا ہے کہ شعیب اختر ون ڈے سیریز میں نئی گیند نہ دیئے جانے پر خوش نہیں تھے۔ شعیب اختر نے اس سوال کا کہ نئی گیند کے ساتھ بولنگ کرنا کیسا رہا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت مزا آیا۔ دراصل وہ نئی گیند کے ساتھ زیادہ مؤثر رہے ہیں لیکن کبھی کپتان انہیں بعد میں بولنگ کے لیے لاتے ہیں اور کبھی پہلے۔ان کے خیال میں جو بھی ٹیم کے لیے بہتر ہوگا وہ اس کے لیے تیار ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے مہمان ٹیم کوچالیس رنز زیادہ دے دیے لہذا تین دن کے کھیل میں ہمیں سخت محنت کرنی ہوگی کیونکہ دوسری اننگز میں وکٹ بیٹنگ کے لیے مزید آسان ہوجائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||