BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 January, 2005, 07:18 GMT 12:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا دیا
۔شاہد آفریدی
شاہد آفریدی نے13 گیندوں پر 30 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی
وی بی سیریز کے ایک میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوور میں دو سو پینسٹھ رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف سنتالیس اعشاریہ دو اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر کرحاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے یوسف یوحنا بہّتراور عبدالرزاق تریسٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شاہد آفریدی نےتیرہ گیندوں پر تیس رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے یاسر حمید بیس، سلمان بٹ بارہ ، یونس خان چھ، انضمام انتیس اور شعیب ملک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے میگراتھ اور سمنڈز نے دو، دو جبکہ بریٹ لی اور بریڈ ہوگ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل کلارک نے پچھہتر گیندوں پرچھہتر رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق چار وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔شاہد آفریدی، نوید الحسن اور محمد خلیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گلکرسٹ آسٹریلوی ٹیم میں واپس آئے جبکہ شین واٹسن، ڈیرین لہمین اور مائیکل کیسپرووچ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان نے کامران اکمل، اظہر محمود اور محمد حفیظ کی جگہ یاسر حمید، محمد خلیل اور یونس خان کو ٹیم میں جگہ دی تھی۔

وی بی سیریز میں آسٹریلیا اب تک چھبیس پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے

پاکستانی ٹیم: انضمام الحق (کپتان)، شعیب ملک، یوسف یوحنا، سلمان بٹ، عبدالرزاق، شاہد آفریدی، رانا نوید الحسن، یاسر حمید، راؤ افتخار انجم، محمد خلیل اور یونس خان۔

آسٹریلیا: رِکی پونٹنگ (کپتان)، گلکرسٹ، میتھیو ہیڈن، ڈیمیئل مارٹن، اینڈریو سمنڈ، مائیکل کلارک، سائمن کاٹیج، بریڈ ہاگ، بریٹ لی، جیسن گلسیپی اور گلین میگرا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد