اور پاکستان جیت گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یونس خان کی شاندار بیٹنگ کی وجہ پاکستان نے ایک ٹور میچ میں آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ کینبرا میں ہونے والے ون میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کی طرف 191 رنز کا حدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ یونس خان نے باسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ آل رونڈر شعیب ملک نے اٹھائیس رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو اور اظہر محمود نے تئیس رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ پاکستان کے اوپنر توفیق عمر پانچ، سلمان بٹ، تئیس اور یاسر حمید پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن بعد میں یوسف یوحنا نے پچاس رنز بنائے۔ محمد حفیظ اور یونس خان نے 76 رنز کی سکور کر کے پاکستان کی جیت کو یقینی بنا دیا۔محمد حفیظ حدف عبور کرنے پہلے ہی آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی فتح کے باوجود میڈیم فاسٹ بولر محمد خلیل اس میچ کو بھولنا چاہیں گے ۔ آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون نے اننگز کا آغاز انتہائی تیز انداز میں کیا اور میچ کے پہلے چار اوروں میں ستاون رنز سکور کر لیے۔ محمد خلیل آسٹریلوی کھلاڑیوں کا نشانہ بنے جنہوں نے اس کے چھ اوورں اکاون رنز سکور کیے۔ ایک روزہ میچوں کے ماہر آسٹریلوی بیٹسمین مائیکل بیون جو اس میچ میں قیادت کے فرائض انجام دے رہے تھے، صرف سات سکور کر سکے۔ ان کو محمد حفیظ نے بولڈ کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||