عبدالرشید شکور بی بی سی اردو ڈاٹ کام کراچی |  |
 |  باب وولمر نے کہا تھا کہ ایمپائروں نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی اپیلوں پر زیادہ توجہ دی |
پاکستان کرکٹ بورڈ نےکوچ باب وولمر کو وضاحت کرنے کے لیے کہا ہے جنہوں نے آسٹریلیا میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے فائنل کی ایمپائرنگ پر تنقید کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا عباس زیدی کا کہنا ہے کہ باب وولمر سے کمنٹس مانگے گئے ہیں لیکن یہ بقول ان کے جواب طلبی نہیں ہے کیونکہ باب وولمر نے بہت زیادہ تنقید نہیں کی۔ واضح رہے کہ باب وولمر نے کہا تھا کہ ایمپائرز نے پاکستانی بولرز کے مقابلے میں آسٹریلوی بولرز کی اپیلوں کو زیادہ سنا۔ باب وولمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ آسٹریلوی بولرز نے اپیلوں کے ذریعے ایمپائرز پر دباؤ ڈالا۔ آئی سی سی کا کہناہےکہ چونکہ یہ تنقید سیریز کے اختتام پر کی گئی ہے لہذا یہ معاملہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہی نمٹائے گا۔ آئی سی سی کے قوانین کے تحت ایمپائرز پرتنقید پر کھلاڑی اور آفیشل پر جرمانے اور میچ کی پابندی کی سزا ہوسکتی ہے۔ |