باب وولمر، وڈ وارڈ کی تقلید کریں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کوچ باب وولمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرکٹ کی سرفہرست قوم بنانے کیلیے وہ کلائیو وڈورڈ کی تقلید کریں گے۔ پاکستان آئی سی سی چمپئنز ٹرافی شرکت کرنے والی ہے اور اسے ٹرافی جیتنے والی دو ممکنہ ٹیموں میں ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ باب وولمر کا کہنا ہے کہ اگر آپ سر کلائیو وڈورڈ کا مطالعہ کریں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ انہوں نے کرکٹ کے ڈھانچے اور ان حالات کے بارے میں لکھا ہے جو کھلاڑیوں کو بہتر بنانے کے لیے درکار ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ’اس سے پہلے کہ ہم اور دوسری اختراعات کریں کچھ ضروری چیزیں ہیں جو پاکستان کو کرنی ہوں گی‘۔ باب وولمر کا کہنا ہے کہ یہ صرف پاکستان کے ساتھ ہی نہیں ہے ہر ٹیم کے ساتھ ہے کہ اسے بنانے میں تکنیکی حدود کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کے ساتھ ہی آپ کو اپنے حریفوں تکنیکی حدود کو بھی دہن میں رکھنا ہوتا ہے۔ کرکٹ میں ایک اہم کامیابی اس وقت آسٹریلیا کو شکست دینا ہے اور وولمر جانتے ہیں کہ یہ کام کتنا دشوار ہے۔ آسٹریلیا کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ ’جتنا ہم آسٹریلیا کے خلاف کھیلیں گے اتنا ہی ہم انہیں سمجھیں گے اور بہتر ہوں گے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم آسٹریلیا کی نقل کی کریں گے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ان سے بہتر ہوں گے۔ باب وولمر کو اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ پاکستان کی کوچنگ دوسری کسی ٹیم کی کوچنگ سے مختلف ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||