BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا سیریز جیت جائے گا: سٹیو وا
سٹیو وا
’انڈیا کے پاس بہت مضبوط بیٹنگ ہے‘
آسٹریلیا کے سابق کپتان سٹیو وا کے خیال میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے سیریز انڈیا جیت جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان بڑی قابل ٹیم ہے لیکن انڈیا ہوم سیریز میں فیورٹ ہیں‘۔

’انڈیا کے پاس بہت مضبوط بیٹنگ ہے اور اب تو ان کا بولنگ اٹیک بھی اچھا ہے، خصوصاً عرفان پٹھان‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان ٹیم کے پاس کئی قابل کھلاڑی موجود ہیں لیکن حالیہ سیریز میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کوئی قابلِ ذکر چیلنج نہیں کھڑا کیا ہے‘۔

اس ماہ کے آخر میں پاکستان کی ٹیم انڈیا پہنچ جائے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔

وا انڈیا میں سونامی کے متاثرین کے لیے چندہ اکٹھا کر رہے ہیں۔ وہ گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ اسی سال آسٹریلیا نے انڈیا میں 34 سال کے بعد پہلی ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔

اور اس سیزن میں جب رکی پونٹنگ کی ٹیم نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دی تو وہ تماشائیوں کے ساتھ بیٹھے پاکستان کی شکست دیکھ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھی کارکردگی کے مواقع بھی آئے لیکن وہ دباؤ برداشت نہیں کر سکے۔ ’ان میں ربط کی کمی تھی اور وہ معیار برقرار نہیں رکھ سکے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اب بھی یہ کہنا چاہوں گا کہ وہ (پاکستان) ایک قابل ٹیم ہیں اور اگر وہ اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کھیلے تو انڈیا میں یہ ایک برابر ٹیموں کے درمیان مقابلے کی سیریز ہو گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد