BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 November, 2003, 03:04 GMT 08:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سٹیو واء: ریٹائرمنٹ کا اعلان
اسٹیو واہگ نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار چھ سو رن بنائے۔
اسٹیو وا نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار چھ سو رن بنائے۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیو واء نے بھارت کے دورے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

سٹیو واء نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ بھارت کے خلاف سڈنی میں دو جنوری سے کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

آسٹریلیا کے اڑتیس سالہ کپتان سٹیو واء نے کہا کہ ان کی صحت اور کھیلنے کی صلاحیت اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ وہ ابھی کچھ اور سال کھیل لیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ ریٹائر ہونے کا یہ صحیح وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے پر افسردہ ہیں لیکن زندگی میں کرنے کے لیے اور بھی بہت سے کام ہیں اور وہ اس بارے میں سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک روزہ میچوں میں آسٹریلیا کی قیادت کرنے والے کپتان رکی پونٹنگ کو ان کے بعد ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رکی پونٹنگ کی کارکردگی بہت بہتر رہی ہے ۔

سٹیو واء نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار چھ سو ساٹھ رن بنائے اور ان کی اوسط اکاون عشاریہ پچس فیصد رہی۔ اس میں ان کی بتیس سنچریاں بھی شامل ہیں۔

وا نےتریپن ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے جس میں سے انہوں نے چالیس میں کامیابی حاصل کی اور آٹھ میچ ہارگئے جبکہ باقی بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوئے۔

ان کا بہترین اسکور دو سو ہے جو کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائے تھے۔

سٹیو واء نے انیس سو پچاسی میں اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیرئر کا آغاز بھارت کے خلاف میلبورن کے میچ میں کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد