شبیر اور عمر گل فٹ، سمیع ان فٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق فاسٹ بولرز شبیراحمد اور عمرگل فٹ ہوگئے ہیں اور ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے دستیاب ہیں البتہ محمد سمیع فٹ نہ ہونے کی وجہ سے ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سلیم الطاف نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل کمیشن نےدونوں بولرز کو فٹ قراردے دیا ہے اور دونوں کی ]طبّی رپورٹس سلیکشن کمیٹی کے حوالے کردی گئی ہیں۔ یہ دونوں بالر اس وقت ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ سلیم الطاف کا کہنا ہے کہ محمد سمیع فٹ نہ ہو نے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں نہیں کھیل سکیں گے البتہ فٹ ہوکر وہ ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سلیم الطاف کے برعکس چیف سلیکٹر وسیم باری کہتے ہیں کہ عمرگل کو ابھی میچ فٹنس درکار ہے جبکہ خود عمر گل نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہوگئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے پاکستانی ٹیم کا انتخاب پیر کو ہونے والا ہے جس میں سب سے اہم نکتہ فاسٹ بولر شعیب اختر کی ٹیم میں شمو لیت ہے۔ شعیب اختر ہیمسٹرنگ انجری کے سبب آسٹریلیا کا دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آ گئے تھے اور بھارت نہیں جا سکے تھے لیکن اب وہ بھی فٹ ہوکر ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم ٹیم میں ان کی شمولیت کا انحصار فٹنس سے زیادہ کپتان انضمام الحق کی رضامندی پر ہوگا کیونکہ وہ شعیب اختر کی ٹیم میں واپسی کے حق میں نہیں ہیں جس کا سبب فاسٹ بولر کے رویے کو بتایا جاتا ہے۔ آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے اپنے انتخاب کومشکل بنادیا ہے۔ وہ ہفتے کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی انکوائری کمیٹی کےسامنے پیش ہوکر ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ میں دانستہ میچ ہارنے کی وضاحت کریں گے۔ یہ کمیٹی ہارون رشید، اصغرحیدر اور شفیق پاپا پر مشتمل ہے۔ میچ کے بعد ٹی وی پر انٹرویو میں شعیب ملک نے میچ دانستہ ہارنے کا اعتراف کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سلیم الطاف کے مطابق یہ لیول ٹو کا معاملہ ہے جس کی سزا پچاس یا سو فیصد میچ فیس کا جرمانہ ، ایک ٹیسٹ یا دو ون ڈے کی پابندی ہوسکتی ہے |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||