BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 April, 2005, 10:22 GMT 15:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب نے پنڈی کو جتا دیا

شعیب اختر
شعیب اختر کو اپنی فٹنس ثابت کرنے کا یہ ایک اہم موقعہ ہے
سوموار سے لاہور کے ‌قذافی سٹیڈیم میں پہلے ’ٹونٹی ٹونٹی‘ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو رہا ہے ۔بیس بیس اوورز کا یہ اپنی طرز کا پہلا ٹورنامنٹ ہے جو پاکستان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے گیارہ شہروں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں تین پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول میچز میں تین پہلے نمبر پر آنے والی ٹیموں کے درمیان ٹرائنگولر سیریز ہو گی اور ان میں زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی دو ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

ایک دن میں تین سے چار میچز کھیلے جائیں گے ہر میچ کا دورانیہ تین گھنٹے ہو گا۔ ہر روز دو میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔

شعیب کی فٹنس
 شعیب کی فٹنس کا جائزہ لینے کے لیے نیٹس میں شعیب اختر سے پورے رن اپ کے ساتھ زيادہ سے زیادہ اوورز کروائے جائیں گے۔
وسیم باری

پاکستان کی قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی اپنے اپنے شہر کی جانب سے کھیلیں گے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ لازمی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں۔

سوموار کو چار میچز کھیلے جا رہے ہیں جن میں ایک میچ ملتان ٹائیگرز اور کراچی زیبرا کے درمیان ہے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام الحق کو ملتان ٹائیگرز کی جانب سے کھیلنا ہے تاہم وہ اور بھارت سے جیتنے والی ٹیم کے باقی ارکان کل رات یعنی چوبیس اپریل کوو زیر اعظم شوکت عزیز کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شریک تھے لہذا ٹورنامنٹ کے پہلے روز کے میچز میں ان کی شرکت ممکن نہیں۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ راولپنڈی ریمز اور کوئٹہ بیئرز کے درمیان ہوا جسے راولپنڈی ریمز نے چھیانوے رنز سے جیتا اس جیت میں فاسٹ بالر شعیب اختر کا بہت کردار تھا۔

انہوں نے چار اوورز میں تئیس رن دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شعیب اختر ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم میں جگہ پا سکیں لیکن چیف سلیکٹر وسیم باری کے بقول ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، جس میں ایک بالر صرف چار اوورز پھینک سکتا ہے کسی بالر کی فٹنس کا پتہ چلانا ممکن نہیں۔

وسیم باری کا کہنا ہے کہ شعیب کی فٹنس کا جائزہ لینے کے لیے وہ نیٹس میں شعیب اختر سے پورے رن اپ کے ساتھ زيادہ سے زیادہ اوورز کروائیں گے۔

اس ڈومیسٹک ’ٹونٹی ٹونٹی‘ کرکٹ ٹورنامنٹ کی براہ راست کوریج نا صرف پاکستان ٹیلی ویژن پر ہو رہی ہے بلکہ ایک نجی ٹیلی ویژن ٹین سپورٹس بھی اسے براہ راست نشر کر رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہر یار خان کے بقول ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد کھیل کو اتنا پر لطف اور پر جوش بنانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسے دیکھنے آئیں۔ شہر یار خان کے بقول اس ٹورنامنٹ سے لوگوں کو اچھی تفریح ملے گی اور شام کو وہ اپنے کاموں سے فراغت حاصل کرنے کے بعد اس ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

شہر یار خان نےمزید کہا کہ ہر شہر اپنی ٹیم اور اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرے گا جس سے کھلاڑی اچھے سے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

پی سی بی کے چیئرمین کے بقول ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ میں مہارت اور دوڑ کر رن لینے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کا ایک اور مقصد پی سی بی کے چیئرمین نےیہ بتایا کہ برطانیہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ایسے ٹورنامنٹ کا آغاز ہو چکا ہے اور اگر چند سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹونٹی ٹونٹی اوورز کا کوئی ٹورنامنٹ کروائے تو ہم اسے کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

اس ٹورنامنٹ کو جیتنے والی ٹیم دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم تمام میچز کے مین آف دی میچ کے علاوہ سنچری اور ففٹی کرنے والے کھلاڑی زیادہ بار باؤنڈری سے باہر گیند پھینکنے والے کھلاڑی اور کئی اور شعبوں میں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے نقد انعامات ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کو سپونسر کرنے والے ادارے اے بی این ایمرو بینک نے ان انعامات کے لیے بائیس لاکھ روپے کی رقم مختص کی ہے۔

اس ادارے کے کنٹری مینجر سلمان بٹ کے بقول وہ اس ٹورنامنٹ کو اس طرح آرگنائز کریں گے کہ کرکٹ کے کھیل میں مذید گلیمر آ جائے۔

66شعیب کو سزا
شعیب اختر پر پانچ سو امریکی ڈالر جرمانہ
شمولیت پھرمشکوک
شعیب اختر کی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیشی
66کیوں نہ آپکےخلاف۔۔
کرکٹ بورڈ نے شعیب سے تحریری جواب مانگا ہے
66شعیب نہیں جائے گا
شعیب فٹ ہوں گے تو بھارت جائیں گے۔
66صرف میں ہی کیوں؟
آسٹریلیا میں شکست کا ذمہ دار نہیں ہوں: شعیب
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد