BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 February, 2005, 00:33 GMT 05:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’شعیب کی کمی محسوس ہو گی‘

شعیب ملک
شیعب ملک کو مشکوک بولنگ ایکشن کے باوجود ٹیم کے رکھنے کے فیصلے نے مبصرین کو حیران کیا ہے۔
چھ سال کے طویل انتظار کے بعد بھارت جانے والی پاکستانی ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز نے ایک بارپھر اسی دعوے کے ساتھ کیا ہے کہ یہ میرٹ پر بہترین دستیاب کھلاڑیوں میں سے منتخب کی گئی ہے

ٹیم میں کچھ ایسے نام بھی شامل ہیں جو سلیکٹرز کے اس دعوے کی نفی کرتے ہیں۔ٹیم کو چنتے ہوئے ڈومسیٹک کرکٹ کی پرفارمنس کونظرانداز کر دیا گیا۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے فیصل اطہر ، عامر بشیر اور فاسٹ بولر شاہد نذیر کو ٹیم میں ہونا چاہئے تھا۔

بعض مبصرین یاسرحمید کی شمولیت پر حیران ہیں۔ یاسر حمید کچھ عرصے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔مشکوک ایکشن کے نتیجے میں بولنگ پر پابندی کے باوجود بحیثیت بیٹسمین شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت بھی حیرانگی سے دیکھی گئی ہے۔ انضمام الحق ، یوسف یوحنا، عاصم کمال ، یونس خان اور یاسرحمید کے ہوتے ہوئے شعیب ملک محض بیٹسمین کی حیثیت سے کس طرح ٹیم میں جگہ بنائیں گے جبکہ آف اسپنر کے طور پر ارشد خان کو ٹیم میں شامل کیا جاچکا ہے۔

یونس خان جو کچھ عرصہ پہلے تک ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہو رہے تھے اب ان کو نائب کپتان بنا دیا گیا اور بحیثیت نائب کپتان وہ لازمی طور پر ٹیم میں کھیلیں گے اس صورت میں ایک اور مسستند بیٹسمین عاصم کمال کے لئے ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہوجائے گا۔

سابق کپتان عامرسہیل ٹیم سے زیادہ توقعات نہیں رکھے ہوئے ہیں ان کے خیال میں پاکستانی ٹیم کا جیتنا معجزے سے کم نہ ہوگا کیونکہ ابھی تک ٹیم کا صحیح کامبینیشن ہی تشکیل نہیں دیا جاسکا ہے۔

سابق فاسٹ بولر سکندر بخت کا کہنا ہے کہ یہ دورہ فاسٹ بولر محمد سمیع کے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے جو ابھی تک اس معیار کی بولنگ نہیں کرسکے ہیں جس کی توقع ان سے وابستہ کی گئی تھی۔

سکندر بخت کا کہنا ہے کہ پہلی تین پوزیشنز بھی مسئلہ بنی ہوئی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو سیٹ نہیں ہونے دیا گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کے بغیر ٹیم کو وکٹوں کے حصول میں مشکل ہوگی کیونکہ اسپنرز موثر ثابت نہیں ہوسکتے جبکہ رمیزراجہ کا خیال ان کے برعکس ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسپنرز بھی موثر ثابت ہونگے۔

وسیم اکرم نے شعیب اختر کے ان فٹ ہونے کے سبب بھارت نہ جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے اپنی فٹنس کو دیکھتے ہوئے درست فیصلہ کیا ہے۔

وسیم اکرم نے ارشد خان کو ٹیم میں شامل کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دانش کنریا اور ارشد خان پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد