BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 February, 2005, 14:01 GMT 19:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’شعیب کو اجازت دی جائے‘
شعیب ملک
شعیب کےبولنگ ایکشن پرگزشتہ اکتوبرمیں دوسری بار اعتراض کیا گیا تھا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ وہ طبی بنیادوں پر شعیب ملک کے بولنگ ایکشن پر عائد پابندی اٹھا لے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریارخان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ’ ہم نے آئی سی سی کو شعیب ملک کے بولنگ ایکشن پر ویسٹرن آسٹریلیا یونیورسٹی کی بایومکینک رپورٹ بھیج دی ہے‘۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ ہم نے کرکٹ بورڈ کی غیر قانونی بولنگ ایکشن کمیٹی کی رپورٹ بھی روانہ کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ آئی سی سی دورہ بھارت سے قبل شعیب پر عائد پابندی اٹھ لے‘۔

تئیس سالہ شعیب ملک آف سپن بولر ہیں اور ان کے بولنگ ایکشن پرگزشتہ اکتوبرمیں دوسری بار اعتراض کیا گیا تھا۔ شعیب کے ایکشن کو اس سے قبل 2000 میں بھی متنازعہ قرار دیا گیا تھا۔

شعیب ملک دو بار پرتھ انسٹیٹیوٹ میں بایو مکینک ماہر بروس ایلیٹ اور بولنگ کوچ ڈیرل فوسٹر کی زیرِ نگرانی دو تربیتی سیشن میں حصہ لے چکے ہیں۔

اس بات کو جاننے کے بعد کہ شعیب مقررہ حد سے زیادہ کہنی موڑتے ہیں ان ماہرین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کہا کہ وہ بولنگ ایکشن میں تبدیلی تک شعیب کو بولنگ نہ کرنے دیں۔

اس معاملے میں شہر یار کا کہنا ہے کہ ’ دو برس قبل ہونے والے ایک ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں شعیب اپنی کہنی کے ٹنڈن پر قابو کھو بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے یہ مسئلہ درپیش ہے اور ہم نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ وہ طبی بنیادوں پر شعیب کو بولنگ کی اجازت دے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد