شعیب ملک کے ایکشن کےلیے پینل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپنر شعیب ملک کے بولنگ ایکشن کو درست کرنے کے لیے ایک پانچ رکنی پینل تشکیل دیا ہے۔ اس پینل میں پاکستانی ٹیم کے کوچ باب وولمر، سابق امپائر خضرحیات، سابق ٹیسٹ کرکٹر وقاریونس، اعجاز فقیہہ اور آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر بروس یارڈلے شامل ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کے فائنل میں امپائرز سائمن ٹافل اور علیم ڈار نے شعیب ملک کے بولنگ ایکشن کے بارے میں رپورٹ کی تھی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ شعیب ملک کو اپنا ایکشن درست کرنے کے لیے چھ ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو رپورٹ بھیجے گا۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ شعیب ملک کے بولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ اس سے قبل2002 کے شارجہ کپ میں ان کے بولنگ ایکشن کو چیلنج کیاگیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||