BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 June, 2004, 07:07 GMT 12:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مرلی: آسٹریلیا کے دورے کا بائیکاٹ
مرلی دھرن
’میں کسی اور ملک کا دورہ بھی نہ کرتا‘
سری لنکا کے سٹار آف سپنر مرلی دھرن نے کہا ہے کہ وہ ملکی ٹیم کی طرف سے آسٹریلیا کے دورے کا بائیکاٹ کریں گے۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم جان ہاورڈ نے مرلی کو ’چکر‘ کہا تھا یعنی عرف عام میں یہ کہ مرلی ’وٹا‘ گیند کراتے ہیں۔

مرلی دھرن نے سری لنکا کے کرکٹ حکام کو ایک خط میں لکھا ہے کہ وہ ’ذاتی وجوہات‘ کی بنا پر آسٹریلیا کےدورے پر نہیں جا سکتے۔

مرلی دھرن گزشتہ ماہ ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔ انہیں اپنے بولنگ ایکشن پر کی جانے والی تنقید کے سبب پریشانی لاحق ہے۔

مرلی دھرن کا بورڈ کے ساتھ آسٹریلیا کا دورہ کرنے کا معاہدہ تھا لیکن بورڈ نے کہا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ مرلی آسٹریلیا کا دورہ کریں۔

مرلی دھرن نے اختتام ہفتہ پر اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ وہ آسٹریلیا کا دورہ نہیں کریں گے۔

روزنامہ ہیرالڈ سن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں نے بہت کرکٹ کھیلی ہے اور جو چاہا وہ حاصل بھی کیا ہے۔ اگر میں اب آسٹریلیا کا دورہ نہیں کرتا تو آئندہ کروں گے۔ اگر سری لنکا کی ٹیم کسی اور ملک کا دورہ کرتی تو میں تب بھی نہ جاتا۔‘

تاہم انہوں نے میچوں کے انعقاد کے لئے گراؤنڈز کے انتخاب پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکات کی کہ ڈاروین اور کینز کے مقامات پر کمزور ٹیموں کے ساتھ میچ کھیلے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا نے گزشتہ برس بنگلہ دیش کی ٹیم کے ساتھ ان مقامات پر میچ کھیلے تھے۔

مرلی کے حریف بولر شین وارن کے ہاتھ میں چوٹ آنے کے باعث ان کی ٹیم میں مشولیت مشکوک ہو گئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد