مرلی دھرن 2007 میں ریٹائر ہونگے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے متنازع آف سپنر بالر مرلی دھرن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ 2007 کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ انہوں نے سری لنکا کے ذرائع ابلاع کو بتایا ہے کہ ’میں اگلے ورلڈ کپ تک کھیلنا چاہتا ہوں، اور میری کوشش ہو گی کہ میں اس وقت تک ایک خاص بلندی حاصل کر لوں، اس کے علاوہ میری کوشش یہ بھی ہو گی کہ ہم ورلڈ کپ جیتیں اور اس کے بعد میں ریٹائر ہو جاؤں۔‘ مرلی دھرن نے گزشتہ ہفتے کورٹنی والش کا ٹیسٹ کر کٹ میں پانچ سو انیس وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا اور ہرارے میں زمبابوے کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد پانچ سو اکیس کر لی۔ سری لنکا میں کرکٹ کی انتظامیہ نے ان سے کہا کہ وہ اپنی متنازع اور غیر قانونی قرار دی جانے والی ’دوسرا گیند‘ نہ کرائیں۔ بتیس سالہ مرلی دھرن انیس سو چھیانوے میں سری لنکا کی اس ٹیم میں بھی شامل تھے جس نے آسٹریلیا کو شکست دے کر عالمی کپ جیتا تھا۔ اس وقت مرلی دھرن کا فی ٹیسٹ میچ وکٹیں لینے کا اوسط چھ ہے اور اگر وہ دو ہزار سات تک کھیلتے رہے تو توقع کی جاتی ہے کہ ان کی ٹیسٹ وکٹیں ایک ہزار ہو جائیں گی۔ ریکارڈ توڑنے کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ’ریکارڈ تو بنتے ہی توڑنے کے لیے ہیں، میں کسی کا ریکارڈ توڑا ہے اور کا کوئی میرا ریکارڈ توڑ دے گا۔‘ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||