مرلی کی باؤلنگ پر پھر سوال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے سپن باؤلر متایا مرلی دھرن کی باؤلنگ کرانے کے ایک مخصوص انداز جو ’دوسرا‘ کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، پر پابندی کی حمایت کردی ہے۔ اتوار کے روز مرلی دھرن نے زمبابوے کے خلاف کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے باؤلر کورٹنی والش کا پانچ سو انیس ٹیسٹ وکٹوں کا عالمی ریکارڈ توڑا تھا۔ آئی سی سی کے اہلکار میلکم سپیڈ نے کہا ہے کے مرلی دھرن کے متنازعہ انداز کے بارے میں جو رپورٹ ان کے سامنے آئی ہے اس میں جس ڈگری تک ہاتھ گھمانے کو رپورٹ کیا گیا ہے وہ آئی سی سی کے معیار سے باہر ہے۔ سری لنکا میں کرکٹ کے حکام نے مرلی دھرن کو یہ گیند کروانے سے منع کر دیا ہے۔ تا ہم آئی سی سی کے میلکم سپیڈ کے مطابق سری لنکا کرکٹ حکام نے ان سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں آئی سی سی کے طے شدہ معیار میں تبدیلی کروانا چاہتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||