شعیب ملک کو نتیجے کا انتظار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی سپنر شعیب ملک کو آسٹریلیا کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے پہلے میچ سے پہلے اپنے بالنگ ایکشن کے بارے میں ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔ شعیب ملک کے بالنگ ایکشن کا جائزہ لینے کے لیے پیر کے روز پرتھ میں انسانی جسم کی حرکت کے ماہرین نے دو گھنٹے ان کا معائنہ کیا۔ شعیب ملک کے ایکشن کے بارے میں سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بعد شکایت کی گئی تھی۔ معائنہ کرنے والے ڈیرل فاسٹر نے کہا کہ ٹیسٹ کے نتائج فوری طور پر تیار نہیں کیے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے تیار ہونے کے بارے میں انہیں شک ہے۔ ڈاکٹر کی رپورٹ پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دی جائے گی جو اسے بین الاقوامی کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے سامنے رکھے گا۔ آئی سی سی کو رپورٹ ملنے کے بعد ہی اس پر کوئی فیصلہ ہو سکے گا۔ شعیب ملک کے خلاف شکایت تھی کہ ٹاپ سپن بال کراتے وقت ان کا ایکشن درست نہیں رہتا۔ اس سے قبل سری لنکا کے مرلی دھرن پر بھی ایک بار ان کی مشہور گیند ’دوسرا‘ کرانے پر پابندی لگی تھی جو بعد میں اٹھا لی گئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||