BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 November, 2004, 03:46 GMT 08:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مرلی دھرن سے وضاحت طلب
مرلی دھرن
آئی سی سی نے مرلی دھرن پرخاص گیند’دوسرا‘ پھینکنے پر پابندی لگا رکھی ہے
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے تین بولروں کے بارے میں بیان دینے پرمرلی دھرن سے وضاحت طلب کی ہے۔

مرلی دھرن نے الزام لگایا تھا کہ آسٹریلیا کے تین بولر گلین میگرا ، جیسن گلیسپی اور بریٹ لی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنکا ایکشن بھی غلط ہے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ مرلی دھرن پر پابندی عائد ہے اور بغیر اجازت ایسا بیان دینا ان پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم جان ہوورڈ نے مرلی دھرن کو ’چکر‘کہا تھا جس پر خاصہ تنازعہ پیدا ہو گیا تھا اور اس کے بعد مرلی دھرن نے آسٹریلیا میں نہ کھیلنے کے فیصلے کو اس بیان سے جوڑا گیا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ نے مرلی دھرن پر ان کی خاص گیند ’دوسرا‘ پھینکنے پر ابھی پابندی لگا رکھی ہے ۔ لیکن بورڈ نے اب تجویز رکھی ہے کہ بولر گیند پھینکتے وقت اپنے بازو کو 15 ڈگری تک موڑ سکتا ہے۔

اگر یہ تجویز منظور کر لیگئی تو مرلی دھرن اپنا ’دوسرا‘ گیند پھینک سکیں گے ۔

آسٹریلیا کے بولروں کے بارے میں مرلی کا بیان ریڈیو پر نشر ہوا تھا لیکن مرلی کا کہنا ہے کہ ان کہ بیان کو توڑ مڑوڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

اپنے کندھے کے آپریشن کے بعد مرلی دھرن دسمبر کے آخر میں نیوزی لینڈ کے خلاف سریز میں کھیلنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

دریں اثناء آئی سی سی نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ آئی سی سی نے ایسے بولروں کی فہرست تیار کی ہے جن کے ایکشن کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

آئی سی سی کے جنرل مینیجر ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے اور کوئی ایسی لسٹ نہی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ’ ماہرین کی ایک کمیٹی اس لئے بلائی گئی تھی تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ غلط انداز میں بولنگ کرنے والے کھلاڑیوں سے نپٹنے والے ضابطے کیسے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد