مرلی نے والش کا ریکارڈ برابر کر دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے سپنر مرلی دھرن نے زمبابوے کے خلاف ہرارے میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں چھ وکٹ حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش کا 519 وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 45 رنز دے کر 6 وکٹ حاصل کیے اور اس طرح وہ دنیا کے دوسرے بولر بن گئے جنہوں نے 519 وکٹ حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے ڈوگ ہونڈو کو آؤٹ کر کے کورٹنی والش کا ریکارڈ برابر کیا۔ زمبابوے کی پوری ٹیم 199 پر آؤٹ ہو گئی۔ ان کے شکاروں میں 19 سالہ پراسپر اتسیا بھی ہیں جنہوں نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں 45 سکور بنائے اور زمبابوے کی طرف سے سب سے زیادہ سکور کیا۔ کورٹنی والش نے 519 وکٹ 132 ٹیسٹ میچوں میں حاصل کیے تھے لیکن مرلی دھرن نے یہ کارنامہ 89 ٹیسٹ میں ہی کر لیا۔ ہرارے میں چھ وکٹ لینے کے بعد اس طرح وہ اب 44 مرتبہ ایک ہی ٹیسٹ میں پانچ سے زیادہ وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ سری لنکا نے زمبابوے کے 199 کے جواب میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 67 رنز بنائے تھے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔ کپتان مراون اٹاپٹو 21 اور سنتھ جے سوریا 43 کے سکور پر کھیل رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||