سری لنکا آخری میچ بھی جیت گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپنر مرلی دھرن کے پانچ وکٹ کی بدولت سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ جیت لیا ہے اور اس طرح سری لنکا نے پانچ میچوں کی سیریز کے پانچوں میچ جیت لئے ہیں۔ زمبابوے کو میچ جیتنے کے لئے 247 رنز درکار تھے لیکن زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنا پائی اور اس طرح سری لنکا یہ میچ 25 رنز سے جیت گیا۔ زمبابوے کی طرف سے سب سے زیادہ سکور برینڈن ٹیلر نے کیا۔ انہوں نے 74 رنز بنائے۔ مرلی دھرن نے 23 رنز دے کر پانچ وکٹ لئے۔ مرلی نے ایک روزہ کرکٹ میں آٹھویں مرتبہ پانچ وکٹ لئے ہیں۔ سری لنکا کی طرف سے رسل آرنلڈ نےسب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 51 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا لیکن شروع ہی میں اوپنر سمن جیانتھا ہونڈو کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد اٹاپٹو اور جے وردنے نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 72 رنز بنائے۔ سری لنکا کے42 اوور میں 162 کے سکور پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے لیکن اس کے بعد آرنلڈ اور معروف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 47 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔ سرر لنکا اور زمباوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 6 مئی کو ہو رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||