’ورلڈ الیون میں کھیلنے جاؤں گا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ وہ ورلڈ الیون کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں میں شمولیت پر خوش ہیں اور وہ میچ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا جائیں گے۔ انضمام الحق کو سچن تندولکر کے ٹیم میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے چنا گیا ہے۔ انضمام الحق نے ورلڈ الیون میں نہ چنے جانے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ انضمام الحق نے ورلڈ الیون کی ٹیموں میں سلیکٹ کیے جانے کے بعد بی بی سی کو بتایا کہ وہ ورلڈ الیون میں چنے جانے پر خوش ہیں اور وہ آسٹریلیا جائیں گے۔ انضمام الحق نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں۔ انضمام الحق نے کہا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹروں نے ان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لمبا سفر کرنے سے پرہیز کروں۔ انضمام الحق نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ آسٹریلیا تک کے سفر میں بریک کریں اور ان فٹ نہ ہوں انضمام الحق نے کہا کہ اگر انہیں صرف کپتانوں کی میٹنگ میں جانا ہوتا تو کبھی اتنا لمبا سفر نہ کرتے لیکن اب ان کا نام ورلڈ الیون میں آیا ہے اس لیے وہ جائیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||