BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 August, 2005, 13:15 GMT 18:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انضمام الحق ایشین الیون کے کپتان

انضمام الحق
انضمام الحق کے نائب بھارتی کپتان راہول ڈراوڈ ہونگے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق اس سال نہ صرف یہ کہ شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کر رہے ہیں بلکہ بحیثیت کپتان بھی بے حد کامیاب رہے ہیں۔ اور یہ اسی کا انعام ہے کہ انہیں افریقن الیون کے خلاف ہونے والے تین ون ڈے میچوں کے لیے ایشین الیون کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

افروایشین کپ کے لیے ہونے والے یہ تین میچ سترہ اگست کو سنچورین اور بیس اور اکیس اگست کو ڈربن میں کھیلے جائیں گے۔

ماجد خان، گریم لبرائے، روی شاستری اور شفیق الحق پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے بھارتی کپتان راہول ڈراوڈ کو نائب کپتان بنانے کے ساتھ ساتھ پندرہ رکنی ٹیم کو بھی حتمی شکل دے دی ہے جس میں چھ پاکستانی کھلاڑی انضمام الحق، یوسف یوحنا، شعیب اختر، شاہد آفریدی، رانانویدالحسن اور عبدالرزاق شامل ہیں۔

بھارت اور سری لنکا کے چار چار کرکٹرز راہول ڈراوڈ، وریندرسہواگ، عرفان پٹھان، سنتھ جےسوریا، چمندا واس اور مرلی دھرن نے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔

بنگلہ دیش کے واحد کھلاڑی محمد اشرفل سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد