’جیت خود اعتمادی کا نتیجہ ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ون ڈے سیریز میں کامیابی ٹیم میں خود اعتمادی کا نتیجہ ہے۔ چھ میچوں کی ون ڈے سیریز میں چار دو سے کامیابی کے بعد انضمام الحق نے کہا ہے کہ کامیابی ٹیم کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ پاکستان سیریز کے پہلے دو میچ لگا تار ہارنے کے بعد ون ڈے سیریز میں شکست کے دہانے پر تھا لیکن پاکستانی ٹیم نے سیریز کے باقی چاروں میچ جیت کر سیریز جیت لی۔ انضمام الحق نے کہا ’مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے ۔ٹیم نے بہت محنت کی اور سب سے بڑی بات یہ تھی کہ ہمیں اپنے اوپر اعتماد تھا‘۔ پاکستان کی ٹیم اب ایک چھوٹے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کے دورے پر جائے گی۔ پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک کو آخری میچ میں سب سے زیادہ بہتر رنز سکور کرنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انضمام الحق نے کہا فیروز شاہ کوٹلہ کی وکٹ اچھی تھی اور اس پر ٹھہر کر رنز سکور کرنا مشکل نہیں تھا۔ آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بھارت کو 159 رن سے شکست دے کر ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز دو کے مقابلے میں چار میچوں سے جیت لی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||