BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 April, 2005, 06:17 GMT 11:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آفریدی کی سنچری نے جتا دیا
آفریدی
شاہد آفریدی نے 9 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے102 رن بنائے
کانپور میچ میں شاہد آفریدی کی ایک برق رفتار اننگز کے نتیجے میں پاکستان نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اس شاندار فتح سے پاکستان نے چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو کے مقابلے میں تین سے سبقت حاصل کر لی ہے۔

بھارت نے مقررہ 50 اووروں میں 6 وکٹ کے نقصان پر 249 رن بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 42 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستانی اننگز کی خاص بات شاہد آفریدی کی انتہائی دھواں دھار بلے بازی تھی۔ انہوں نے 46 گیندوں پر 9 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ وہ 102 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی نے جب 20 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی تو یہ بھارت کے خلاف کسی بھی ٹیم کے کھلاڑی کی تیز ترین نصف سنچری تھی۔

تیز ترین سنچریوں کا عالمی ریکارڈ
شاہد آفریدی 37 گیندیں، نیروبی، بمقابلہ سری لنکا، سن 1996
برائن لارا 45 گیندیں، ڈھاکہ، بمقابلہ بنگلہ دیش، سن 1999
شاہد آفریدی 45 گیندیں، کانپور، بمقابلہ بھارت، سن 2005
جے سوریا 48 گیندیں، سنگاپور، بمقابلہ پاکستان، سن 1996
اظہرالدین 62 گیندیں، بڑودا، بمقابلہ نیوزی لینڈ، سن 1998

کپتان انضمام الحق چوبیس جبکہ عبدالرزاق صفر رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان بٹ نے 21 رن بنائے۔ وہ انیل کمبلے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ شعیب ملک 41 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ یوسف یوحنا 24 رن بنا سکے۔ یونس خان 24 رن بنا کر سہواگ کا شکار بنے۔

بھارت کی جانب سے ابتداء میں ہی چار وکٹ گر جانے کے بعد کپتان راہول ڈراوڈ اور محمد کیف نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا اور اننگز کو مستحکم کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں سکور کیں اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 135 رن سکور کیے۔ راہول ڈراوڈ میچ کے آخری اوور میں 86 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ محمد کیف نے 88 کیندوں پر 78 رن بنائے۔ سورو گنگولی کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے دنیش مونگیا 33 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

جمعہ کی صبح جب میچ شروع ہوا تو آغاز میں ہی پاکستانی بولر رانا نوید الحسن نے تباہی مچا دی اور بھارت کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔

میچ کے تیسرے اوور میں ہی نوید الحسن نے سچن تندولکر کو ایک رن پر آؤٹ کر دیا۔ ان کا کیچ کامران اکمل نے لیا۔ میچ کے پانچویں اوور میں نوید الحسن نے سہواگ کو پانچ کے سکور پر آؤٹ کیا۔ اس وقت بھارت کا مجموعی سکور گیارہ تھا۔ساتویں اوور کی آخری گیند پر یونس خان نے نوید کی ہی گیند پر دھونی کا کیچ پکڑ کر بھارت کے لیے مشکلات بڑھا دیں۔ دھونی گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ کے ستروویں اوور میں جب سکور 59 پر پہنچا تو یوراج سنگھ بھی 18 رنز بنا کر عبدالرزاق کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ محمد کیف کو بھی 78 کے انفرادی سکور پر عبدالرزاق نے آؤٹ کیا۔

کانپور میں اب تک کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا جانے والا سب سے زیادہ سکور 259 رن ہے۔

بھارت کی ٹیم: وریندر سہواگ، سچن تندولکر، ایم ایس دھونی، راہول ڈراوڈ (کپتان)، یوراج سنگھ، محمد کیف، ہربھجن سنگھ، دنیش مونگیا، ظہیر خان، بالاجی، انیل کمبلے۔

پاکستان کی ٹیم: سلمان بٹ، شاہد آفریدی، شعیب ملک، انضمام الحق (کپتان)، یوسف یوحنا، عبدالرزاق، کامران اکمل، یونس خان، افتخار انجم، نوید الحسن، ارشد خان۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد