دھونی نے پاکستان کی دھنائی کر دی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں صرف اٹھاسی بالز پر سینچری بنانےوالے مہیندر سنگھ دھونی آخر کون ہیں۔ کون ہے لمبے بالوں اور گٹھے ہوئے جسم کا مالک یہ شخص جس نے ویریندر سہواگ جیسے ان فارم بیٹس مین کو بھی پس منظر میں ڈھکیل دیا۔ دھونی کا تعلق ہندوستان کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ سے ہے جو کرکٹ سے زیادہ نکسلوادیوں کی سرگرمیوں کے لیے جانی جاتی ہے۔ کچھ سال پہلے تک یہ علاقہ بہار کا حصہ ہوا کرتا تھا۔ دھونی جنم سات جولائی انیس سو اکیاسی کو بہار کے سابقہ شہر رانچی میں ہوا تھا اور ہندوستان کی گھریلو کرکٹ میں وہ جھارکھنڈ کے لئے کھیلتے ہیں۔ دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ کریر کا آغاز گزشتہ برس بنگلہ دیش کے خلاف کیا تھا اور پاکستان کے خلاف کوچی کا میچ ان کا چوتھا ون ڈےانٹرنیشنل تھا۔ کہتے ہیں کے بیٹنگ میں ان کا اسٹائل سہواگ اور آفریدی سے بہت ملتا ہے اور وہ کسی بھی بولنگ اٹیک کی دھجیاں اڑا سکتے ہیں جیساکہ آج انہوں نے ثابت کر دیا۔ جہاں تک وکٹ کیپنگ کا تعلق ہے، ملک میں ان سے اچھے کئی وکٹ کیپر موجود ہیں۔ اسی ٹیسٹ میچوں میں دنیش کارتک کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ لیکن جو لوگ انہیں جانتے ہیں، ان کا کہنا ہےکہ دھونی کے اندر اعتماد کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ آج سے پہلے انہوں نے چار ایک روزہ میچوں میں سات اعشاریہ تین کے اوسط سے صرف بائیس رن بنائے تھے۔ لیکن آج ایک سو تئیس بالز میں ایک سو اڑتالیس رن بناکر اب انہوں نے ٹیم میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈھونی کا ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے جہاں انہوں نے ایک روزہ میچوں میں چھیالیس کے اوسط سے رن بنائے ہیں۔ پاکستان کے خلاف یہ ان کی پہلی سینچری نہیں۔ گزشتہ سال کینیا میں ایک ٹورنامنٹ کے دوران انہوں نے پاکستان کی اے ٹیم کے خلاف دو شاندار سینچریاں بنائی تھیں۔ آؤٹ آؤف فارم کپتان گانگولی نے آج تیندولکر کے رن آؤٹ ہونے پر خود آنے کی بجائے ڈھونی کو بیٹنگ کے لئے بھیجنا مناسب سمجھا کیونکہ اس وقت سہواگ شاندار انداز میں کھیل رہے تھے اور خود گانگولی کے آنے سے رن ریٹ سست پڑ سکتا تھا۔ دھونی نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ ہندوستان کے لئے ون ڈے میں سینچری بنانے والےوہ صرف دوسرے وکٹ کیپر ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||