گنگولی کو کپتان رہنا چاہیے: کپل دیو | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے سررو کنگولی کو کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ ہارنے سے کپتان کو ہٹانے کی روایت کو ختم ہونا چاہیے۔ کپل دیو نے بی بی سی کو بتایا کہ سررو گنگولی کی کپتانی میں کوئی کمی نہیں ہے۔ سررو گنگولی پاکستان کے خلاف ہونے والے تین میچوں میں صرف اڑتالیس رنز بنا سکے ہیں اور سریز کے آخری میچ میں انڈیا کی ہار کی وجہ سے ان پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ ان کو ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے۔ کپل دیو نے کہا کہ وہ گنگولی کے آؤٹ آف فارم ہونےسے مایوس ہیں، لیکن ان کی کپتانی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ کپل دیو نے کہا کہ موجودہ ٹیم کو سررو گنگولی نے بنایا اور بھارتی ٹیم کی موجودہ پوزیشن پر لانے میں کپتان کا بہت ہاتھ ہے۔ کپل دیو نے کہا کہ ان کو امید ہے کہ بھارتی کرکٹ کے ذمہ دار لوگ ٹیم کی کپتانی کے بارے میں کوئی نامعقول فیصلہ نہیں کریں گے۔ سررو گنگولی کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والوں میں سرفہرست سابق کپتان بش سنگھ بیدی ہیں جن کا کہنا ہے کہ سررو گنگولی کو ہٹا کر نیا کپتان بنایا جانا چاہیے۔ کپل دیو نے کہا کہ بش سنگھ بیدی نے بہت کرکٹ کھیلی ہے اور وہ رائے دینے کی اہل ہیں لیکن وہ ان کی رائے سے متفق نہیں ہیں۔ کپل دیو نے کہا کہ راہول ڈریوڈ ایک واحد ایسا کھلاڑی ہے جس کو کپتان بنایا جا سکتا ہے لیکن اس بات کا خدشہ ہے کہ راہول جو اس وقت اپنی زندگی کی بہترین کرکٹ کھیل رہا ہے، کی توجہ بٹ جائے اور وہ اپنی کارکردگی کو برقرار نہ رکھ سکے۔ بنگلور ٹیسٹ میں سررو گنگولی کی ہوٹنگ کے بارے میں کپل دیو نے کہا کہ یہ برصغیر پاک و ہند میں ہوتا رہتا ہے اس سے پہلے سنیل گواسکر، بشن سنگھ بیدی اور خود ان کے ساتھ ہو چکا ہے۔ کپل دیو نے کہا کہ برصغیر کے لوگ جذباتی ہیں اور وہ ایسا کرتے رہتے ہیں لیکن اس سے پریشانی ہونے کی ضرورت نہیں ہے وہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||