| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
دورۂ پاکستان کا انتظار ہے: گنگولی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے لئے پاکستان کا دورہ ایک اہم موقع ہوگا۔ بھارتی ٹیم تقریباً پندرہ سال بعد مارچ دو ہزار چار میں پاکستان جائے گی۔ اس وقت صرف سچن تندولکر واحد بھارتی کھلاڑی ہیں جو پاکستان کے خلاف پاکستان میں ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے سن انیس سو نواسی میں پاکستان کے خلاف کھیل کر اپنی پیشہ ورانہ کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔ گنگولی نے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف نیوٹرل مقامات پر کھیل چکی ہے تاہم پاکستان کے خلاف پاکستان میں کھیلنا ایک زبردست تجربہ ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورے کے دوران سات ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز دی تھی لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسے نیا شیڈول پیش کرنے کی درخواست کی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فروری کے اواخر میں آسٹریلیا سے وطن واپس لوٹیں گے اور ان کا دورہ پاکستان مارچ یا اپریل میں شروع ہو گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے باہمی کرکٹ بھی متاثر ہوئی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||