BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 March, 2005, 10:47 GMT 15:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دباؤ دونوں ٹیموں پر ہوگا، گنگولی

گنگولی
کرکٹ کاغذوں پر نہیں بلکہ میدان میں کھیلی جاتی ہے
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں منگل سے موہالی ٹیسٹ میں مدمقابل ہورہی ہیں دونوں کپتان انضمام الحق اور سورو گنگولی اس سخت چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں۔

پیر کو موہالی کرکٹ اسٹیڈیم میں پرہجوم پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ ’ایشز‘ سے بڑی کرکٹ ہے لہذا دباؤ دونوں ٹیموں پر ہوگا۔

سوروگنگولی نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کے بارہ کھلاڑیوں میں اشیش نہرا اور یوراج سنگھ شامل نہیں ہیں جس کا مطلب یہ ہوگا کہ پیس اٹیک عرفان پٹھان، بالاجی اور ظہیرخان پر مشتمل ہوگا اور اسپن بولنگ میں کمبلے کو ہربھجن سنگھ پر فوقیت دیے جانے کی توقع ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم متوازن ہے لیکن پاکستانی ٹیم کو وہ کسی صورت نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ کرکٹ کاغذ پر نہیں بلکہ میدان میں کھیلی جاتی ہے۔

گنگولی کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ پاکستان نے حالیہ ون ڈے میچوں میں بھارت کو ہرایا ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ مختلف بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا مزاج تبدیل ہوگیا ہے اور میچز کے فیصلے ہوجاتے ہیں۔ پاکستانی کوچ باب وولمر کی صلاحیتوں کے بارے میں کیے گئے سوال پر گنگولی نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ وولمر اچھے کوچ ہیں لیکن میدان میں سب کچھ کھلاڑیوں پر منحصر ہوتا ہے۔

موہالی کی وکٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے خوش ہیں۔

پاکستانی کپتان انضمام الحق نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے پاس تجربہ کار کھلاڑی ہیں لیکن ان کی ٹیم جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ان کی ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل ہیں لہذا بحیثیت کپتان ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انضمام الحق نے باب وولمر کی کارکردگی کے بارے میں کیے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ وولمر ٹیم کی بہتری کے لیے کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں اور ان کا رویہ بھی کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ رہا ہے۔

دانش کنیریا کے بارے میں انضمام الحق کہتے ہیں کہ اس وقت وہ سب سے کامیاب بولر ہیں اور اس میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ تنہا ہی میچ جتواسکتے ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ شعیب اختر کی کمی محسوس ضرور ہوگی لیکن دیگر بولرز بھی موثر ہیں۔

پاکستان کی موجودہ ٹیم میں انضمام الحق، یوسف یوحنا اور شاہدآفریدی تین ایسے کھلاڑی ہیں جو اس سے قبل بھارت میں ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔

شاہد آفریدیتم سا نہیں دیکھا
کیا بھارتی کھلاڑی پاکستان کا بھاؤ بڑھا رہے ہیں؟
تماشائیدھرم شالہ بے نتیجہ
کرکٹ، بارش اور تماشائی: تصویروں میں
کنیریادانش کی عقل
دانش کنیریا کہتے ہیں کہ ان کا ٹارگٹ ’ڈراوڈ‘ ہیں
تصویروں میں
پاکستانی شائقین اور کھلاڑیوں کی پریکٹس
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد