BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 March, 2005, 08:21 GMT 13:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سہواگ: مستقبل کے بھارتی کپتان

سہواگ
’سہواگ سمجھدار بیٹسمین ہیں‘
موہالی ٹیسٹ میں173 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے وریندر سہواگ کے بارے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنرارون لعل کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل کے بھارتی کپتان ہیں۔

ارون لعل اس وقت بحیثیت کمنٹیٹر اسٹیڈیم میں نظر آتے ہیں اور ان کے تبصرے کھیل پر ان کی گہری نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔

سولہ ٹیسٹ اور تیرہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے ارون لعل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سہواگ ابھی جوان ہیں اور ایک بھرپور شاندار کیریئر ان کے سامنے ہے۔ انہیں یقین ہے کہ آئندہ دو تین برسوں میں وہ قیادت کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے تیار ہوچکے ہوں گے۔

ارون لعل کہتے ہیں کہ سہواگ سمجھدار بیٹسمین ہیں حالانکہ کچھ لوگ صرف یہی سمجھتے ہیں کہ انہیں صرف اندھا دھند بیٹ چلانا ہی آتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ وہ بہت سوچ سمجھ کر اننگز ترتیب دیتے ہیں ۔

ارون لعل کے خیال میں اس وقت سہواگ اور گلکرسٹ دو ایسے بیٹسمین ہیں جو اننگز کے آغاز ہی میں بولنگ پر مکمل طور پر حاوی ہوجاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سہواگ جب بیٹنگ کرتے ہیں تو حریف بولنگ کی تدبیریں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں اور انہیں قابو کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔سہواگ جب بھی بڑا اسکور کرتے ہیں بھارتی ٹیم کو جیت کی امید رہتی ہے کیونکہ وہ تیز کھیلتے ہوئے اسکور بورڈ پر بڑا اسکور دے جاتے ہیں۔

موہالی ٹیسٹ میں گوتم گمبھیر کی سہواگ کے ساتھ سنچری شراکت کے باوجود ارون لعل اس بات کو قبل ازوقت سمجھتے ہیں کہ وہ سہواگ کے پارٹنر کے طور پر سیٹ ہوچکے ہیں۔

پاکستانی بولنگ کو ناتجربہ کار قرار دینے والے ارون لعل کا کہنا ہے کہ جب بولنگ کمزور ہو تو اس کا حوصلہ اچھی فیلڈنگ سے بڑھ جاتا ہے لیکن موہالی ٹیسٹ میں ایسا نہیں ہوا پاکستان کی فیلڈنگ غیرمعیاری رہی۔

انیل کمبلےموہالی کا میدان
کھیل سے وابستہ شدت میں کمی نہیں آنی چاہیئے
پاک بھارت کرکٹپاک بھارت کرکٹ
27 ٹیسٹ میچوں میں سے 18 بے نتیجہ
حنیف محمد ’لٹل ماسٹر‘ کی یادیں
حنیف محمد بھی سیریز دیکھنے بھارت جائیں گے
بھارتناقابل تسخیر کون
بھارتی کرکٹ ٹیم پر روہت برجناتھ کا کالم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد