BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لٹل ماسٹر، کرکٹ کے مہمان

حنیف محمد
بھارت سے خوشگوار یادیں وابستہ ہیں: حنیف محمد
پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے عظیم بیٹسمین ’لٹل ماسٹر‘ حنیف محمد بھی آئندہ ماہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی یادگار کرکٹ سیریز دیکھنے بھارت جائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور کپتانوں کو اپنے مہمان کے طور پر بھارت بھیج رہا ہے تاکہ وہ چھ سال کے انتظار کے بعد ہونے والی روایتی کرکٹ سیریز سے لطف اندوز ہوسکیں۔

حنیف محمد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے خوشگوار حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ابھی تک اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن اگر وہ بھارت جاتے ہیں تو یہ ان کے لئے خوشی کا لمحہ ہوگا کیو نکہ بھارت سے ان کی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔

حنیف محمد ان خوش قسمت کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہیں پاکستان کے اولین ٹیسٹ میچ میں نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا۔ وہ 53-1952 میں بھارت کا دورہ کرنے والی پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی تھے جس کے بعد انہوں نے 61-1960 میں بھی بھارت کا دورہ کیا۔

حنیف محمد کے ذہن میں اس دور کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پہلے دورے میں وہ ٹیم کے سب سے کم عمر کھلاڑی تھے پاکستانی ٹیم ناتجربہ کار تھی اس کے برعکس بھارت کے پاس وجے ہزارے ، وجے مرچنٹ ، ونو منکڈ ، لالہ امرناتھ اور پولی امریگر جیسے تجربہ کار کھلاڑی تھے لہذا ان کی موجودگی میں انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

حنیف محمد کا کہنا ہے کہ دونوں ادوار میں انہوں نے بہت دوست بنائے اور بھارتی کرکٹر رام چند سے ان کی بڑی دوستی رہی۔

لٹل ماسٹر حنیف محمد کو وہ واقعہ آج بھی یاد ہے جب لتامنگیشکر گلدستہ لے کر ان سے ملنے آئی تھیں اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ ان کی زبردست مداح ہیں۔

حنیف محمد کہتے ہیں کہ چھ سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستانی ٹیم کا بھارت کا یہ دورہ خوش آئند ہے اور انہیں یقین ہے کہ شائقین کی دلچسپی اسی طرح دیکھنے میں آئے گی جس طرح گزشتہ سال بھارتی ٹیم کے دورۂ پاکستان میں مناظر دیکھنے میں آئے تھے۔ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ روابط اس خطے کے لئے بہت ضروری ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

چھوٹا نام، بڑا کام
آسٹریلیا میں پاکستان کا سب سے کامیاب بولر
کیا کوئی ہے؟؟
پاکستانی ٹیم کے لیے بولنگ کوچ کی ضرورت
انضمامکرکٹ کا ’یدھ‘
انضمام الحق کرکٹ کے ’میدانِ جنگ‘ میں
شعیب اخترشعیب کو سزا
شعیب اختر پر پانچ سو امریکی ڈالر جرمانہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد