کرکٹ تمام ’جنگوں کی ماں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے انڈیا کو’خبردار‘ کیا کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو کمزور نہ سمجھیں۔ انڈیا جانے سے قبل انہوں نے ایک پاکستانی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں اسی طرح کی روح اور عزم ہے جس طرح اس سے پہلے کی پاکستانی ٹیموں میں تھا۔ انضمام الحق انڈیا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک ٹی وی کمرشل میں حصہ لینے کے لیے انڈیا گئے ہیں۔ کلکتہ میں بنائے جانے والے کمرشل میں انضمام ایک مغل جنگجو کے روپ میں دکھائے گئے ہیں۔ ان کے مدِ مقابل دوسرے جنگجو سارو گنگولی ہیں اور ایک جگہ یہ دونوں جنگجو ایک دوسرے سے بیٹ لڑاتے دکھائے گئے ہیں۔ دریں اثناء پاکستان کے سابق کرکٹر اور فاسٹ بالر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ ’کمرشل میں تو میدانِ جنگ میں لڑا جا رہا ہے لیکن حقیقت میں میدانِ کرکٹ میں ایسا نہیں کیا جا رہا‘۔
انڈین اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق پاکستانی کپتان کا یہ دورہ ذاتی نوعیت کا ہے اور کمرشل میں حصہ لینے کے علاوہ انضمام اجمیر شریف میں فاتحہ پڑھنے بھی جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کمرشل سیریز کے شروع ہوتے ہی دکھائے جانے شروع کر دیے جائیں گے۔ انٹرویو میں انضمام نے کہا کہ ’ان کی ٹیم کے پاس شیر کا دل ہے اور انڈیا میں کامیابی کے لیے اسی چیز کی ضرورت ہے‘۔ پاکستان ٹیم 25 فروری کو انڈیا کے لیے روانہ ہو جائے گی اور وہاں تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گی۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم 1999 میں انڈیا کے دورے پر گئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||