BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 March, 2005, 14:20 GMT 19:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فائٹنگ سپرٹ قابلِ تعریف ہے: شہریار

شہریار خان
’ہارتے ہوئے میچ کو اس طرح بچانا کسی فتح سے کم نہیں‘
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ موہالی ٹیسٹ کے آخری دن پاکستان کرکٹ ٹیم نے جس طرح فائٹنگ سپرٹ کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

شہریارخان نے کہا کہ ان کے نزدیک ہارتے ہوئے میچ کو اس طرح بچانا کسی فتح سے کم نہیں اور وہ اسے پاکستان کی جیت سمجھتے ہیں اور وہ ٹیم کی کارکردگی پر بےانتہا خوش ہیں۔

پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت کی ٹیم نے میچ کے چار دن تک ہر شعبے میں پاکستان سے بہت بہتر کھیل کھیلا اور پاکستان کی ٹیم پر چھائی رہی تاہم پاکستان کی ٹیم جس طرح ہارتے ہوئے کھیل میں واپس آئی بہت خوش آئند بات ہے۔

شہر یارخان نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح ہارا ہوا میچ برابر کیا ہے اس سے کھلاڑیوں کی ذہنی مضبوطی کا اندازہ ہوتا ہے اور اس سے ٹیم کا مورال بلند ہوا اور ایک نفسیاتی برتری بھی حاصل ہوئی۔

اب کلکتہ اور بنگلور میں ہونے والے اگلے ٹیسٹ میچوں میں ٹیم اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔شہریارخان نے خاص طور پر کامران اکمل اور عبدالرزاق کے کھیل کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ پاکستان کے کھلاڑی آٹھویں وکٹ کی شرا کت میں اتنی دیر کریز پر رکے ہوں اور اس سلسلے میں کامران اکمل کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔

پی سی بی کے چیئرمین کے مطابق ان دونوں کھلاڑیوں نے اپنے بہترین کھیل سے ٹیم کی عزت بچا لی۔ شعیب اختر اور شبیر احمد کی فٹنس اور بھارت کے لیے ٹیم میں شمولیت کے بارے میں شہریار خان کا کہنا تھا شعیب اختر کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جو گراہم کامپٹن لیں گے اور یہ فٹنس ٹیسٹ چند روز تک ہو گا۔

شعیب اس وقت ٹرینرگراہم کامپٹن کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں لیکن گراہم کامپٹن کا کہنا ہے کہ ابھی وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ۔

شہر یار خان کے بقول جب شعیب فٹ نس ٹیسٹ پاس کر لیں گے تو انہیں ایک میچ کھیلنا ہو گا اگر اس میچ میں انہوں نے اپنی فٹنس ثابت کر دی تو ٹیم میں شامل کرنے کے قابل سمجھا جائے گا اس کے بعد آخری فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا ہو گا کہ وہ انہیں کب بھجواتی ہے۔امید ہے کہ ٹیسٹ میچز میں تو نہیں البتہ ایک روزہ میچز میں وہ بھارت جا سکیں گے۔

فاسٹ بالرشبیر احمد کی بابت پی سی بی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شبیر احمد کے بارے میں خبر بہت اچھی ہے اور دو تین روز میں ان کا فٹنس ٹیسٹ لے لیا جائے گا۔ انہیں بھی فٹنس ٹیسٹ کے بعد میچ کھلایا جائے گا تاکہ دیکھا جا سکے کہ وہ فارم میں ہیں یا نہیں۔یہ دیکھنے کے بعد سلیکشن کمیٹی کی صوابدید ہوگی کہ وہ انہیں کب بھارت بھیجتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد