BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 February, 2005, 11:17 GMT 16:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وقار، شہریار ملاقات پیر کو

وقار یونس
وقار کو پی سی بی کے چیئرمین نے ملاقات کے لیے قذافی سٹیڈیم بلایا ہے
پاکستان ٹیم کے لیے بالنگ کوچ کے مضبوط امیدوار وقار یونس پیر کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہر یار خان سے ملاقات کریں گے۔

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان فاسٹ بالر وقار یونس آسٹریلیا میں پندرہ دن قیام کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔وقار کرکٹ کمنٹری کی مصروفیات کے سبب آسٹریلیا گئے ہوئے تھے۔

وقار یونس کو پی سی بی کے چیئرمین نے ملاقات کے لیے قذافی سٹیڈیم بلایا ہے۔
ذرائع کے مطابق وقار یونس کو پاکستانی بالرز کی تربیت کے لیے بالنگ کوچ مقرر کیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک پی سی بی کی جانب سے اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

پیر کے روز ہونے والی اس ملاقات کے بعد ایسے کسی اعلان کی توقع کی جا رہی ہے۔

وسیم اکرم اور وقار یونس کے ٹیم سے جانے کے بعد پاکستان ٹیم بالنگ کے شعبے میں مسائل کا شکار رہی ہے اور ابھی تک ان دونوں کھلاڑیوں کا کوئی متبادل سامنےدکھائی نہیں دیتا۔

فاسٹ بالر شعیب اختر بھی فٹنس مسائل سے دوچار رہے ہیں اور فٹ نہ ہونے کے سبب وہ بھارت کا اہم دورہ بھی نہیں کر رہے ہیں۔ان حالات میں پاکستانی بالنگ کے شعبے کے لیے ایک ماہر بالنگ کوچ کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

پاکستان ٹیم کے غیرملکی کوچ باب وولمر کے خیال میں بالنگ کوچ کا تقرر ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوگا کیونکہ سولہ کھلاڑیوں کی ٹیم میں ہر ایک کو انفرادی توجہ دینا کچھ مشکل ہوتا ہے لہذا بالنگ کوچ کا مثبت اثر پڑے گا۔

عمران خانتیز کام آئیں گے
عمران خان کہتے ہیں تیز بالر سیریز جتوا سکتے ہیں
شعیب اخترشعیب کو سزا
شعیب اختر پر پانچ سو امریکی ڈالر جرمانہ
انضمامانضمام بچ گئے
انضمام الحق وی بی سیریز کا فائنل کھیلیں گے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد