BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 January, 2005, 13:05 GMT 18:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سکینڈلز کرکٹرز کے تعاقب میں

شاہد آفریدی
شاہد آفریدی کے ہر طرح کے چھکے مشہور ہوئے
پاکستان کرکٹ کی تاریخ جہاں میدان میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی سے سجی نظرآتی ہے وہیں اس کے کئی ابواب میدان سے باہر کی ہنگامہ خیزی سے متعلق بھی ہیں ۔

پاکستان کرکٹ کو سب سے بڑا دھچکہ میچ فکسنگ قضیئے سے پہنچا۔ بال ٹیمپرنگ کے الزامات بھی پاکستانی بولرز کی جھولی میں ڈالے گئے۔ اسی طرح بعض کھلاڑیوں کی جانب سے مبینہ طور پر حددو پھلانگنے کے واقعات بھی اخبارات کی زینت بنے۔

80-1979ء میں پاکستانی ٹیم 19 سال کے طویل عرصے کے بعد بھارت گئی توعام بھارتی شائقین کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کا سحر بھی اسے اپنے حصار میں لینے کے لیے تیار بیٹھا تھا۔ پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر عمران خان جوان تھے اور بھارت کی اداکارہ زینت امان خوبصورت۔ اس دورے میں عمران اور زینت کے ’معاشقے‘ کے بہت چرچے رہے، لیکن دونوں نے اس کی تردید کی۔

زینت امان
جب زینت امان اور عمران خان کے چرچے ہوئے

93-1992ء میں پاکستانی ٹیم کے دورۂ ویسٹ انڈیز میں گرینیڈا کے ساحل پر کپتان وسیم اکرم ، وقار یونس ، عاقب جاوید اور مشتاق احمد کو کچھ خواتین کے ساتھ پولیس نے دھرلیا۔ ساحل پر نشہ آور سگریٹوں کے بچے کھچے ٹکڑے بھی پائے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ معاملہ ختم کرنے کے لیے بڑی تگ و دو کرنی پڑی۔

ویسٹ انڈیز ایک بار پھر ایک پاکستانی کرکٹر کے مبینہ طور پر سکینڈل میں ملوث ہونے کا مقام بنا۔ انڈر19 ٹیم کے ایک کھلاڑی ذیشان پرویز پر الزام لگا کہ انہوں نے ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی ہے۔ اس واقعے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کی نیندیں اڑادیں اور انہیں قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کرکے اسے نمٹانا پڑا۔

عمران خان
عمران خان کی جوانی میں ان کے کئی معاشقے سامنے آئے

پاکستان کی اس انڈر19 ٹیم کے کپتان محمد وسیم تھے جو ذیشان پرویز کے واقعے کے دو سال بعد لاہور کے ایک ہوٹل میں چھاپے کے دوران مبینہ طور پر ایک خاتون کے ساتھ پکڑے گئے تاہم اسے انہوں نے بلیک میلنگ قرار دیا۔

پاکستانی ٹیم کے جنوبی افریقہ کے دورے میں ثقلین مشتاق اور محمد اکرم کی پٹائی کا واقعہ پیش آیا جس پر ان دونوں کھلاڑیوں کا یہ موقف تھا کہ وہ ہوٹل کے باہر ٹہل رہے تھے کہ کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کرکے پیسے چھیننے کی کوشش کی لیکن جب پولیس نے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ وہ مبینہ طور پر کسی نائٹ کلب میں گئے تھے جہاں ان کی پٹائی ہوئی۔

لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) توقیرضیا کے لیے وہ لمحہ چیلنجنگ تھا جب اخبارات نے تین نوجوان کرکٹرز شاہد آفریدی، عتیق الزماں اور حسن رضا کے ساتھ کچھ خواتین کی ہوٹل کے کمرے میں موجودگی کی خبریں شہہ سرخیوں کے ساتھ شائع کیں۔ کھلاڑیوں کا موقف تھا کہ وہ پرستار خواتین تھیں تاہم کرکٹ بورڈ نے ان پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کے لیے انہیں ٹیم میں منتخب بھی نہیں کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عتیق الزماں کو اسی دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کے ایک اور واقعے میں ملوث ہونے پر جنرل توقیرضیا نے سرزنش کی تھی۔

News image
شعیب سکینڈلز کی زد ہی میں رہتے ہیں

1997 میں انگلینڈ کے دورے پر گئی ہوئی پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے منیجر جسٹس اعجاز یوسف نے وطن واپسی پر شعیب اختر کے بارے میں رپورٹ دی کہ وہ ڈسپلن کی خلاف ورزی میں ملوث رہے ہیں۔ چنانچہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں سہارا کپ کھیلنے ٹورنٹو جانے والی پاکستانی ٹیم میں منتخب نہیں کیا۔

آسٹریلیا کے موجودہ دورے میں ایک مقامی اخبار نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے مبینہ واقعے میں پاکستانی کرکٹر کو ملوث کیا ہے لیکن اس کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا۔ البتہ پاکستان کے ایک اخبار نے اپنے رپورٹر کے حوالے سے اس صورتحال کو ایک پرانے عشق سے تعبیر کیا ہے لیکن اس نے بھی کرکٹر کا نام نہیں لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے کی تحقیقات یہ کہہ کر ختم کر دی ہیں کہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ اسی طرح وہ شعیب اختر کے مبینہ طور پر نائٹ کلب جانے کے واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔

ویسے تو گلیمر اور شہرت کے ساتھ ساتھ انسان کو کبھی کبھی سکینڈلز کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان میں کھیلے جانے والے دوسرے کھیلوں کی نسبت کرکٹرز اس ضمن میں زیادہ ہی شہہ سرخیوں کا حصہ بنتے ہیں۔

-ستاروں کا کرکٹ میچ
رشتوں کو مظبوط بنانے میں فلمی ستاروں کا رول
شعیب اخترشعیب کہاں گئے؟
نائٹ کلب یاریسٹورنٹ، بورڈ تحقیق کرےگا
گنگولیبھارتی ٹیم اور لاہور
گنگولی کے ساتھ صرف ایک سکیورٹی اہلکار
کرکٹکرکٹ اور سیاست
انڈین الیکشن اور کرکٹ اور سیاست کی جوڑی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد