پاک بھارت فلمی ستاروں کا کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جہاں ایک طرف پورا جنوبی ایشیا بھارت پاک کرکٹ سریز میں کھویا ہوا ہے وہیں دوسری طرف دونوں ملکوں کے فلمی ستارے رشتوں کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ گزشتہ جمعرات کو پاک بھارت فلم اسٹار کرکٹ میچ میں دونوں ملکوں سے آئے فلم اور ٹیلی وثرن کےستاروں نے ایسی ہی ایک شروعات کی۔بھارتی فلم اسٹار سنیل شیٹی بھارتی ٹیم کے کپتان بنے جبکہ پاکستانی راک بینڈ کے سلمان احمد نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔ تیس اوور کے اس میچ میں پاکستان کی جیت ہوئی۔لیکن کرکٹ شائقین نے نتیجے کو بھول کر بھارت کے ساجد خان کی مزاحیہ کمنٹری اور سلمان احمد اور سونو نگم کے گانوں کا لطف اٹھایا۔ پاکستان کے نجم شیراز کو سینتالیس رن دیکر چھ وکٹ لینے پر مین آف دی میچ دیا گیا۔جبکہ سنیل کو بیسٹ کیچ اور رتیش دیش مکھ کو بیسٹ پیٹنگ کے لئے انعام دیا گیا۔یہ انعام پاکستان کی سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو نے دیئے۔ بھارت کی ٹیم میں آفتاب شو دیسانی ، ارشد وارثی ، دینو موریہ ، سنجے کپور ، سہیل خان ، سونو نگم اور شرد کپور جیسے ستارے شامل تھے ۔اور پاکستانی ٹیم میں سعود ، عدنان سعید ، فخرِ عالم ، اور ہمایوں صدیقی وغیرہ شامل تھے۔
اس میچ سے ہونے والی آمدنی کو انٹرنیشنل فلم اکیڈمی اور عمران خان کے شوکت خان میموریل ہسپتال کو دیا جائے گا۔ یہ فلم اکیڈمی ان لوگوں کے خاندانوں کی مدد کرتی ہے جو فلموں کی شوٹنگز کے دوران زخمی یا ہلاک ہو جاتے ہیں۔اور شوکت خانم ہسپتال کینسر کے شکار غریب لوگوں کا مفت علاج کرتا ہے۔ اس موقع پر سنیل شیٹی نے بھارت پاک امن کے سلسلے میں فلموں کے رول پر بھی اپنا ردِ عمل ظاہر کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں کچھ فلموں میں اس موضوع کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب نئے حالات کے مدِ نظر اس سمت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||