محمد حفیظ کا بھی ایکشن متنازعہ؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وی بی سیریز میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے بعد ایمپائروں نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو متنازعہ قرار دے دیا ہے۔ میچ کے ایمپائروں روڈی کرٹسن اور پیٹر بارکر نے یہ رپورٹ تھرڈ ایمپائر سائمن ٹوفل اور میچ ریفری کرس براڈ کے مشورے سے پیش کی۔ کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے۔ اگلے چھ ہفتے تک محمد حفیظ ایک ماہر کے ہمراہ اپنے ایکشن کی درستگی کے لیے کام کریں گے۔ محمد حفیظ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں دس اوور کرائے تھے اور چون رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||