BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شبیر احمد آسٹریلیا جائیں گے

شبیر احمد
شبیر آسٹریلیا میں ایکشن درست کریں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شبیر احمد کو بولنگ ایکشن کی درستگی کے لئے آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو رمیز راجہ کے مطابق آسٹریلوی ماہرین ڈیرل فوسٹر اور بروس ایلیٹ، شبیر احمد کے بولنگ ایکشن پر کام کریں گے اور ان اعتراضات کو دور کریں گے جو آئی سی سی کی جانب سے سامنے آئے ہیں۔

شبیر احمد آسٹریلیا میں ایک ہفتہ گزاریں گے اور بھارت کے خلاف ہوم سیریز سے قبل وطن واپس آجائیں گے تاکہ پاکستانی ماہرین بھی ان کے بولنگ ایکشن کی درستگی میں ان کی رہنمائی کرسکیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شبیر احمد کو آسٹریلیا بھیجنے کے بارے میں آئی سی سی کو مطلع کردیا ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں ویزہ ملتے ہی شبیر احمد آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے۔

شبیراحمد کے بولنگ ایکشن پر نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں امپائر ڈیرل ہیئر اور بلی باؤڈن نے اعتراض کرتے ہوئے میچ ریفری کو ایک رپورٹ دی تھی۔

آئی سی سی کے موجودہ قوانین کے تحت مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آنے والا بولر انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہے تاہم اسے پہلے مرحلے میں چھ ہفتے کے دوران اپنے بولنگ ایکشن کو درست کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد دوبارہ رپورٹ ہونے پر اسے پابندی کا سامنا ہوگا۔

شبیر احمد نے 1999 میں بین الاقوامی کرکٹ کی ابتدا کی تھی لیکن پہلے ہی ٹورنامنٹ میں ان کے بولنگ ایکشن پر اعتراض سامنے آ گیا تھا جس کے نتیجے میں انہیں آخری لمحات میں آسٹریلیا جانے والی پاکستانی ٹیم سے دستبردار کرا لیا گیا تھا۔

اس دوران ویسٹ انڈیز کے شہرہ آفاق فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے ان کے بولنگ ایکشن پر اٹھائے گئے اعتراضات دور کرنے کی کوشش کی۔

شبیر احمد جون 2000 میں پاکستان ٹیم میں واپس آئے لیکن ان کی صحیح معنوں میں واپسی گزشتہ سال ہوئی اور انہوں نے بڑی عمدہ بولنگ کی تاہم اب دوبارہ انہیں بولنگ ایکشن کی خامی کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد