موہالی ٹیسٹ ڈرا ہو گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت کے مابین موہالی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ہے۔ پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل کی شاندار سنچری اور عبدالرزاق کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت پاکستان یہ میچ بچانےمیں کامیاب ہوا۔ موہالی ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں نو وکٹوں پر چار سو چھیاسی رنز بنا کر اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا۔اس طرح بھارت کو میچ کے آخری پچیس اوورز میں میچ جیتنے کے لیے دو سو ترانوے رنز کا ٹارگٹ ملا۔ جب کھیل ختم ہوا تو بھارت نے سترہ اوورز میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر پچاسی رن بنائے تھے۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وریندر سہواگ تھے جنہیں یونس خان نے آؤٹ کیا۔ موہالی ٹیسٹ کے آخری دن پاکستانی اننگز کی خاص بات وکٹ کیپر کامران اکمل کی شاندار سنچری تھی۔کامران اکمل اور عبدالرزاق کی شراکت میں ایک سو چوراسی رن کا اضافہ ہوا۔عبدالرزاق نے 71 رن بنائے میچ کے پانچویں روز آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی کامران اکمل تھے جو شاندار 109 رنز بنا کر بالاجی کی گیند پر متبادل کھلاڑی ہربھجن سنگھ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ کامران اکمل کے آؤٹ ہونے کے بعد عبدالرزاق بھی زیادہ دیر نے ٹھہر سکے اور کمبلے کی گیند ڈراوڈ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔پاکستان کی طرف سے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد سمیع تھے جنہیں کمبلے نے دس کے سکور پر اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔ کھیل کے چوتھے روز پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عاصم کمال تھے جو اڑتالیس رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز تباہ کن تھا۔ آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی توفیق عمر تھے انہوں نے چار رنز بنائے۔ یونس خان ایک اور سلمان بٹ پانچ رنز بنا سکے۔یوسف یوحنا اڑسٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ امپائر ڈیرل ہیئر نے کپتان انضمام الحق کوچھیاسی کے انفرادی اسکور پر انیل کمبلے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا گیا۔ انضمام الحق اور یوسف یوحنا نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ایک سو انتالیس رنز کا اضافہ کیا تھا۔ بھارت کی جانب سے بالا جی نے تین، انیل کمبلے نے دو جبکہ عرفان پٹھان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو بھارت پر اس وقت چوالیس رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اس کے چار وکٹیں باقی ہیں۔ موہالی ٹیسٹ کی دونوں ٹیمیں یہ ہیں۔ پاکستان۔ انضمام الحق ( کپتان) سلمان بٹ، توفیق عمر، یونس خان ، یوسف یوحنا، عاصم کمال، عبدالرزاق، کامران اکمل، محمد سمیع، رانا نویدالحسن اور دانش کنیریا۔ بھارت۔ سوروگنگولی ( کپتان) وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، وی وی ایس لکشمن، دنیش کارتھک، عرفان پٹھان، انیل کمبلے، ظہیرخان اور بالاجی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||