جھنڈے ، ترنگے اور کرکٹ میچ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
موہالی کے گراؤنڈ کے ہر حصے میں پاکستانی اور بھارتی پرچم دکھائی دے رہے ہیں متعدد شائقین نے چہرے کے ایک طرف پاکستانی پرچم اور دوسری طرف بھارتی ترنگے کو پینٹ کروا رکھا ہے۔ موہالی اسٹیڈیم میں پاکستان سے آنے والے شائقین بڑی تعداد میں موجود ہے۔ چند بھارتی شائقین کے ہاتھوں میں کچھ ایسے پلے کارڈ بھی نظر آ رہے ہیں جن پر اپنے پاکستانی مہمانوں کے لیے خوش آمدیدی کلمات درج ہیں۔ بذلہ سنجی کے لیے مشہور سکھوں کے بعض دلچسپ فقروں نے بھی ماحول کو خوشگوار بنا دیا ہے۔ ایک سردار جی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ میچ ٹی وی پر دیکھتے تھےآج پہلی مرتبہ اسٹیڈیم آئے ہیں اور ان کا دل چاہتا ہے کہ وقت رک جائے اور وہ اس ماحول سے بھرپور لطف اٹھاتے رہیں۔ تماشائیوں میں ایک ولندیزی خاتون بھی ہیں جن کا کہنا ہے کہ ہالینڈ میں فٹبال مقابلوں میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آتا ہے لیکن پاک بھارت کرکٹ کی سحرانگیزی کا مقابلہ ہی نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||