BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 March, 2005, 11:54 GMT 16:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حلال گوشت اور جائے نماز

News image
’ پاکستانیوں کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی ہورہی ہے‘
دلوں کی دھڑکنوں کو بے ترتیب کرتے ہوئے شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا کردینے والی پاک بھارت روایتی کرکٹ سیریز کا وقت آپہنچا ہے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ منگل سے موہالی میں شروع ہورہا ہے۔

موہالی اور قریب واقع چندی گڑھ میں میچ کے سلسلے میں خاصا جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ دونوں مقامات کے ہوٹل کئی روز پہلے سے بک ہوچکے ہیں جبکہ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اور مقامی انتظامیہ نے پاکستان سے آنے والے مہمانوں کی رہائش کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

چندی گڑھ اور موہالی کے لوگوں نے پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ وہ آنے والے مہمانوں کی ایسی خاطر کریں گے کہ وطن جاکر وہ انہیں نہیں بھول پائیں گے۔

چندی گڑھ کے ہوٹلوں میں پاکستانیوں کے لیے حلال گوشت کا بندوبست پہلے ہی کیا جاچکا ہے جبکہ متعدد ہوٹلوں میں آنے والوں کے لیے کمروں میں جائے نماز رکھی جا چکی ہیں۔

شہر کے باہر جلی حروف میں لگے بینرز پاک بھارت فوڈ فیسٹول کی دعوت دے رہے ہیں جبکہ ان ہوٹلوں کے تمام اسٹاف نے اپنے چہروں پر ایک طرف پاکستانی اور دوسری جانب بھارتی پرچم پینٹ کرا رکھا ہے۔

ایک ہوٹل میں روم سروس پر مامور ویٹر کشوری لعل اس ماحول سے خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کوشش کریں گے کہ انہیں اچھی سروس مہیا کریں اور وہ خوش خوش پاکستان جائیں۔

کشوری لعل کبھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہیں گئے ہیں لیکن ٹی وی پر میچ دیکھ کر شوق پورا کرلیتے ہیں۔ بھارتی کپتان گنگولی انہیں پسند ہیں لیکن مسکراتے ہوئے بولے ’انضمام الحق بھی بڑا کرکٹر ہے‘۔ ان کی خواہش ہے کہ موقع ملے تو سیر سپاٹے کے لیے پاکستان جائیں۔

راہ چلتے ایک سردار جی سے بات ہوئی تو کہنے لگے پاک بھارت کرکٹ کی کیا بات ہے جب بھی ہوتی ہے ایک نیا مزا دے جاتی ہے لیکن اس مرتبہ خوشی اس بات کی ہے کہ انہیں پاکستان سے آنے والوں سے ملنے کا موقع ملے گا۔

پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن خوش ہے کہ شائقین پہلے ٹیسٹ میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں ایسوسی ایشن کے صدر آئی ایس بندرا کے مطابق میچ کے تقریبا تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد