BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 March, 2005, 07:28 GMT 12:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میچ سونی ٹی وی دکھائے گا
پاک بھارت سیریز
گزشتہ برس نشریاتی حقوق کے مسئلے کے بعد سونی ٹی وی نے ہی بھارت اور آسٹریلیا کی سیریز نشر کی تھی
پاک بھارت سیریز کے بین الاقوامی نشریاتی حقوق سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کو دے دیے گئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کےصدر رنبیر سنگھ مہندرا نے بتایا کہ ’ اس سیریز کے لیے سونی ٹی وی کو بین الاقوامی نشریاتی حقوق 8.8 ملین پونڈ کے عوض دیے گئے ہیں۔‘

پاک بھارت سیریز کے نشریاتی حقوق کے مسئلے پر مدراس ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی تھی کہ بین الاقوامی نشریاتی حقوق زی ٹی وی اور سٹار ٹی وی کے علاوہ کسی بھی چینل کو دیے جائیں۔

اس سیریز کے پروڈکشن حقوق ٹی ڈبلیو آئی کے پاس ہیں اور مقامی طور پر سرکاری ٹی وی دور درشن اسے ٹیلی کاسٹ کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس نشریاتی حقوق کے مسئلے کے بعد سونی ٹی وی نے ہی بھارت اور آسٹریلیا کی سیریز نشر کی تھی۔

پاک بھارت سیریز کا پہلا ٹیسٹ منگل سے موہالی میں شروع ہو رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد