پروڈکشن حقوق ٹی ڈبلیو آئی کے پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے آئندہ بھارت پاک سیریز کے پروڈکشن حقوق ٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل ( ٹی ڈبلیو آئی ) کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سیریز کے بین الاقوامی نشریاتی حقوق کسے دیے جائیں گے اس پر ابھی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔ دلی میں بورڈ کی ایک خصوصی میٹنگ کے بعد بی سی سی آئی کے صدر رنبیر سنگھ مہندرا نے بتایا کہ تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد بورڈ نے ٹی ڈبلیو آئی کو سیریز کی براہِ راست نشریات کے پروڈکشن رائٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی نے 15 لاکھ ڈالر کی پیشکش کی ہے لیکن اس سلسلے میں بات چیت ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔ پاک بھارت سیریز کے نشریاتی حقوق کے انٹرنیشنل رائٹس کا معاملہ بھی ابھی حل نہیں ہوا ہے اور ساتھ ہی سیریز کے سیٹلائٹ رائٹ کسے دیے جائیں اس پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ مہندرا کے مطابق ہندوستان کے سرکاری ٹیلی ویژن نے پیشکش کی تھی لیکن لیکن ابھی اس پر بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر اس پر فیصلہ ہو جائے گا۔ ٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل ایک بین اقوامی کمپنی ہے اور 1993 سے 1999 تک کرکٹ ٹی وی پروڈکشن کر چکی ہے۔ گزشتہ ہفتے مدراس ہائیکورٹ نے سیریز کے نشریاتی حقوق ہندوستان کے قومی چینل دوردرشن کو دے چکی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||