BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 February, 2005, 10:52 GMT 15:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نشریاتی حقوق، مسئلہ حل ہوگیا

انضمام اور گنگولی
سیریز پر شکوک کے چھاۓ تمام بادل چھٹ گئے ہیں
ہندوستان کی ایک عدالت نےآئندہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے نشری حقوق سرکاری چینل دوردرشن کو دینے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ زی ٹی وی اور ای ایس پی این کو چھوڑ کر جس سے چاہے ان میچوں کے پروڈکشن میں مدد لے سکتا ہے۔

کرکٹ میچوں کے نشریات کے تنازعے کے سلسلے میں عدالت کا یہ فیصلہ عارضی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ آئندہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کو دوردرشن ہی نشر کرے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان میچوں کو کونسی کمپنی پروڈیوس کرے گی۔ اس سلسلے میں جلد ہی بورڈ کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی واضح نہیں ہے کہ ملک سے باہر اس سیریز کو ٹیلی کاسٹ کرنے کا حق کسے دیا جائے گا۔ عام طور پر دور درشن اندرون ملک میچ ٹیلی کاسٹ کرتا ہے۔

اس سے قبل بھی اسی طرح کے ایک فیصلے میں بیرون ملک نشریات کے حقوق کسی دوسری کمپنی کو دیے گئے تھے۔

اس معاملے کی سماعت کے دوران زی ٹی وی اور ای ایس پی این نے کہا تھا کہ اگر انہیں اجازت ہو تو وہ اس سیریز کو پروڈیوس کر سکتے ہیں۔ لیکن بورڈ نے اس کی مخالفت کی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں بورڈ کو اتنا اختیار دیا ہے کہ وہ اس سیریز کو جس سے مناسب سمجھے پروڈیوس کرائے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آئندہ سیریز کی نشریات کا معاملہ گزشتہ کئی روز سے سرخیوں میں تھا۔ایک مرحلہ ایسا بھی آیا جب ایسا لگنے لگا تھاکہ اس کے سبب سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے لیکن عدالت کے اس فیصلے کے ساتھ ہی اس سیریز پر شکوک کے چھائے تمام بادل چھٹ گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد