موہالی ٹیسٹ کی ٹکٹیں جمعے سے دستیاب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاک بھارت کرکٹ سیریز کے موہالی ٹیسٹ دیکھنے کے خواہش مند شائقین جمعہ سے ویزا فارم اور ٹکٹ حاصل کرسکیں گے اس سلسلےمیں قذافی اسٹیڈیم میں خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا عباس زیدی نے بدھ کو اسلام آباد میں قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے ویزا اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا۔ عباس زیدی نے بی بی سی کو بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کے لئے خصوصی انتظامات کیے جارہےہیں جہاں وہ جمعہ سے ویزا فارم حاصل کرسکیں گے۔ عباس زیدی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک میچوں کی ٹکٹیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہیں بھیجی ہیں توقع ہے کہ جمعرات تک ٹکٹیں ملنے کے بعد وہ بھی جمعہ سے شائقین کے لئے دستیاب ہونگی پالیسی کے تحت ویزا انہی کو ملے گا جن کے پاس ٹکٹیں ہونگی۔ عام خیال یہی ہے کہ سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے شائقین کی زیادہ دلچسپی موہالی ٹیسٹ تک ہی محدود رہے گی جس کی ساڑھے سات ہزار ٹکٹیں پاکستان میں فروخت کے لیے رکھی جائیں گی موہالی میں پہلا ٹیسٹ آٹھ سے بارہ مارچ تک کھیلا جائے گا۔ گزشتہ سال جب بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی تھی تو اس وقت بھی بھارتی شائقین نے سب سے زیادہ دلچسپی لاہور میں کھیلے گئے میچوں میں لی تھی اور ان کی بڑی تعداد یہاں آئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||