’پاک بھارت میچ دیکھنا چاہوں گا‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے درمیان ہونے والی سیریز میں کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے بھارت جانا چاہیں گے بشرطیکہ ان کو اس دعوت دی جائے۔ صدر مشرف نے کہا کہ کھیل کو پسند کرتے ہیں اور اگر ان کو دعوت ملی تو وہ ضرور میچ دیکھنا چاہیں گے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ وہ بغیر دعوت کے میچ نہیں جائیں گے۔ جنرل مشرف سے پہلے پاکستان کے فوجی حکمران جنرل ضیاالحق 1987 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے بغیر دعوت ہی بھارت چلے گئے تھے جس کو بعد میں کرکٹ ڈپلومیسی کے نام سے تعبیر کیا گیا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم چھ سال کے بعد بھارت کے سرکاری دورے پر گئی ہے اور ہزاروں پاکستانی کو پنجاب کے شہر موہالی میں ہونے والے کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے ویزے جارے کیے گئے ہیں۔ جنرل مشرف نے پاکستان کے انگریزی اخبار پاکستان آوبزور کو بتایا کہ اگر ان کو دعوت دی گئی تو وہ ضرور اس پر غور کریں۔ جب بھارت کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا تو صدر مشرف نے راولپنڈی میں کرکٹ میچ دیکھا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||