BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 March, 2005, 18:58 GMT 23:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانیوں کو ویزے مل گئے

پاکستانی پاسپورٹ پر کرکٹ ویزہ
پاکستانی پاسپورٹ پر کرکٹ ویزہ
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی تماشائیوں کو بھارت کے دو صوبوں کے چھ شہروں کے ویزے جاری کیے جا رہے ہیں ۔ یہ ٹیسٹ میچ آٹھ مارچ سے بھارت کے شہر موہالی میں شروع ہوگا۔ بھارتی پنجاب میں ہونے والے میچ کے لیے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی تماشائی جا رہے ہیں۔

ماضی میں عام طور پر پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ تین شہروں کا ویزہ دیا جاتا رہا ہے اور عام حالات میں تو بھارتی پنجاب کا ویزہ جاری ہی نہیں کیا جاتا تھا لیکن دونوں ملکوں کے درمیان بدلے ہوئے حالات میں بھارت نے اپنی ویزہ پالیسی میں نرمی کی ہے۔

موہالی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے ہریانہ اور پنجاب کےشہر موہالی کے علاوہ چندی گڑھ ، پنچکولا، روپڑ ، پٹیالہ اورانبالہ کے ویزے بھی جاری کیے گئے ہیں۔ یہ کرکٹ ویزہ نو روز کے لیے ہے اور اسے حاصل کرنے والے پاکستانی شہریوں کو روایتی پولیس رپورٹ سے بھی مستثنی قرار دے دیا گیا ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار نے بتایاکہ چھ شہروں کے ویزے جاری کرنے کا ایک مقصد تو یہ ہے کہ پاکستانی تماشائیوں کو قیام میں دقت پیش نہ آۓ۔ اس کے علاوہ وہ ان شہروں میں گھوم پھر بھی سکیں گے۔

کرکٹ ویزہ حاصل کرنے والے شہری روایتی بس، ٹرین اور ہوائی جہاز کے سفر کے علاوہ واہگہ سے پیدل بھی سرحد پار کر سکیں گے۔

لاہور کے قذافی سٹڈیم میں پنجاب بھر سے آئے مردوں اور عورتوں نے رات گئے تک ویزے لگے پاسپورٹ وصول کیے۔ ویزے حاصل کرنے والوں میں بھارت جانے کے حوالے سے خاصا جوش و خروش پایا جارہا ہے۔

ایک شہری عمران نے بتایاکہ وہ اپنے ساتھ ایک بڑا سا پاکستانی پرچم لے لیکر جائیں گے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے بلند آواز میں نعرے بھی لگائیں گے۔

امکان ہے کہ اگلے دو تین روز میں تمام ویزے جاری ہوجائیں گے اور چھ یا سات مارچ کو پاکستانی تماشائی سرحد عبور کر جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد